خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک ولی کاکڑ اور بی ایس کے مرکزی چیئرمین نذیر بلوچ نے کہا ہے کہ تارکین وطن کی واپسی کے بغیر مردم شماری کا انعقاد ظالمانہ عمل ہو گا جسے ہم قبول نہیں کرئینگے ،بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تاریخ طویل ہے ،نسل کشی تو اپنی جگہ بلوچستان میں تعلیم ،صحت ،روزگار،وسائل کی لوٹ مار میں بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے برعکس بلوچستان کے واشک میں قطر سے تعلق رکھنے والے بااثر شخص کو وفاقی حکومت کی جانب سے تلور کے شکار کی اجازت دینے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں تلور کے شکار پر عدالت عظمیٰ نے پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن وفاق کی جانب سے اجازت دینا
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے ذریعے ہی انصاف پر مبنی معاشرہ کی تشکیل ممکن ہے ۔ مساوات ، انصاف کی فراہمی اور معاشرے کے تمام افراد کو حاصل یکساں حقوق کے تحفظ کی تعلیم دین اسلام کی بنیادہے جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر اور قراردادوں کی روسے بھی دنیا بھر کے انسانوں کو ہر طرح کے حقوق حاصل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔
کوئٹہ: ہمیں کرپشن کے خلاف جہاد کا آغاز اپنی ذات سے کرنا ہو گا۔ بلوچستان حکومت کے ساتھ ملکر مختلف محکموں میں پائے جانے والے نقائص دور کئے جار ہے ہیں، کرپٹ عناصر کی یہ بھول ہو گی کہ وہ کرپشن کر کے قانون کی گرفت سے بچ جائیں گے۔ بلا امیتاز احتساب پر یقین رکھتے ہیں جہاں کرپشن ہو گی نیب حرکت میں آئے گا۔ ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان میجر ریٹائرڈ طارق محمود ملک کا بد عنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان میجر ریٹائرڈ طارق محمود ملک نے خود احتسابی کی ضرورت پہ زور دیتے ہوئے
گوادر: چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ گوادر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے گوادر کی ترقی صوبے اور ملک کی ترقی کی ضامن ہے گوادر کی ترقی میں مقامی لوگوں کو اولین ترجیح دی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر بندرگاہ اور سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی اب تک کی پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ھوئے کیاہے چیف سیکریڑی بلوچستان کو ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر ڈاکٹرسجادبلوچ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چےئرمین دوستین جمالدینی اور ڈپٹی کمشنر طفیل احمد بلوچ نے منصوبوں کی
کوئٹہ : کوئٹہ میٹرو پولیٹن حکومت یہاں شہر میں صفائی پر کروڑوں روپے اڑاگئی وہاں شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال اپنی مثال آپ ہے میٹرو پولیٹن کی جانب سے صفائی کے نام پر کروڑوں روپے ٹھیکے دیئے گئے صفائی مہم بھی چلائی گئی
کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے تاکہ اس قومی فریضہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے انکاری والدین کو بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدارز سمیت دیگر عملہ اپنا موثر کردار ادا کریں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ میں 177 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے جس پر ان کے والدین کوآمادہ کیا جائے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر دی گئی
کوئٹہ: بختیار آباد میں ایف سی اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ دو ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق سبی کے قریب بختیار آباد ڈومکی کے مقام پر نامعلوم مسلح ڈاکو ؤں نے قومی شاہراہ پر ایک کارکو روکنے کا اشارہ کیا۔ تاہم کار سوار تیز رفتاری کے باعث کار کو روک نہ سکا اور گاڑی ڈاکو پر چڑھا دی جس وہ شدید زخمی ہوا۔ اس دوران گشت پر مامور ایف سی کے موٹر سائیکل سوار اہلکار موقع پر پہنچ گئے
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو آج جن اہم چیلنجوں کا سامنا ہے ان میں بدعنوانی کا مسئلہ نہایت اہم ہے، بدعنوانی کی عفریت سے نجات پائے بغیر ہم ناتو اقتصادی اہداف حاصل سکتے ہیں اور نہ ہی معاشرے کی اخلاقی بنیادوں کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بد عنوانی ایک ناسور کی طرح اپنی جڑیں ہر طرف پھیلا چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ ملک اور صوبے کی ترقی کے لئے کئے گئے
کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ سی پیک کا مغربی روٹ صنعتی زون سمیت بنایاجائے ،سی پیک پر اہلیان بلوچستان کے تحفظات ہے تاہم تحفظات کی آڑ میں غیر ملکی ایجنڈے کی ترویج کسی طور درست نہیں اورنہ ہی ہم اس کی اجازت دینگے ،پانامہ لیکس کا کیس چونکہ عدالت میں ہے اس لئے عدالت کو اپناکام کرنے دیاجائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی دفتر میں کارکنوں کے میڈیا تربیتی سیمینار سے خطاب اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا