دہشتگردوں کو دوبارہ سراٹھانے کا موقع نہیں دینگے شرپسندوں کیخلاف موثرحکمت عملی ترتیب دیدیا ہے، نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف کاروائیوں کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشترکہ لائحہ عمل مرتب کر کے اس پر فوری طور پر عملدرآمد کے آغاز کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ دہشت گردوں کو دوبارہ سے سراٹھانے کا موقع نہیں دیا جائیگا



میگا کرپشن سکینڈل ،تین سلطانی گواہ رہا، اہم شخصیات کی گرفتاری جلد متوقع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : محکمہ خزانہ اسکینڈل نے ڈرامائی رخ اختیار کر لیا، تین ملزمان کو وعدہ معاف گواہ بنالیاگیا ، ان کوقیدسے بھی رہا کردیا گیا، جبکہ مقدمہ کے مرکزی ملزم مشتاق رئیسانی سے تفتیش ختم ہو گا اور اس کو عدالتی تحویل میں 14دن کیلئے کوئٹہ جیل بھیج دیاگیا،



،بلوچستان میں حالات بہتر ہوگئے ہیں سی پیک ہر حال میں بنائیں گے، نواب ثناء زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ فورسز کے اہلکاروں کو شہید کرکے یا عام شہریوں کو مار کر وہ سی پیک کو روک لیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے سی پیک بنے گا اور ہم اسے ہر حال میں بنائیں گے ،یہ ملک اور صوبے کی خوشحالی کا پیغام ہے اور ہم اس کو ہرحال میں مکمل کرکے رہیں گے ، موجودہ حکومت کی کوششوں سے اب یہاں کوئی لشکر نہیں اور نہ ہی حکومت کسی کو لشکر بنانے کی اجازت دے گی ، سابقہ دور حکومت کے مقابلے میں اب حالات بہت بہتر ہوچکے ہیں ،



کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اورواقعہ، سریاب روڈ پر ہزارہ کمیونٹی کے دو افراد قتل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ میں ہزارہ برادری کے دو افراد مارے گئے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ سریاب روڈ پر واپڈا گریڈ اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک رکشے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار دو افراد ہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کرنے کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہوگئے۔



ڈی جی خان اور راجن پور کو بلوچستان میں شامل کیا جائے، الگ پشتون صوبے پر کوئی اعتراض نہیں، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


زہری /منگچر : ساڑھے پانچ لاکھ افغان مہاجر خاندانوں کی موجودگی میں قابل ہے نہ ہی قانون کے ساتھ درست تصور کئے جائیں گے صوبوں کی از سر نو تشکیل کر کے ڈیرہ غازی خان ، راجن پور ، خان گڑھ سمیت دیگر تاریخی بلوچ علاقوں کوبلوچستان میں شامل کیا جائے



اقتدار میں آ کر بلوچستان کے ہرگریجویٹ بیروز گار کو اعزازیہ دیا جائیگا ،سردار رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سرداریارمحمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے موجودہ حالات اور ماضی کی پانچ انسرجنسی کی وجوہات کا جائزہ لیکر مقامی سطح پر ہونے والی ناانصافیوں کے تدارک اور عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کوناکام بنانا ہوگا ،امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے لیے بہتر منیجمنٹ کے ساتھ ان روٹ کاز تک پہنچنا ہوگا جو حالات کی خرابی کا باعث بن رہے ہیں



کیچ سے دو پنجگورسے ایک لاش برآمد، تربت ، ژوب اور کوئٹہ سے متعدد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ضلع کیچ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں ۔ لیویز کنٹرول تربت کے مطابق کیچ کے نواحی علاقے شہرک سے لیویز کو دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے۔ دونوں افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تربت پہنچائی گئیں



بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ،موذی امراض کیلئے ادویات کی فراہمی اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی مالی معاونت کی قرارداد منظور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان میں ہپاٹائٹس (سی) اور دیگر موذی امراض کے ویکسینز کی فراہمی سے متعلق اور حالیہ مون سون کی طوفانی بارشوں اور ژلہ باری کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں رونما ہونیوالے



نواب بگٹی قتل کیس ،بلوچستان ہائیکورٹ کا چار ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد سابق وزیر اعظم شوکت عزیز ، سابق گورنر بلوچستان اویس احمد غنی اور سابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا ہے۔