گوادر ایشوز پر تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ اتحاد کیلئے تیار ہیں،حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : گوادر کو جداگانہ حیثیت دینے کی تجویز محترمہ بے نظیر بھٹو کی تھی ، اس کے لیے نوٹیفکیشن مشرف دور میں جاری ہوا ، گوادر پورٹ کے معاہدے کے دوحصے ہوئے ایک شوکت عزیز کے دور اور دوسرا گیلانی کے دور وزارت میں ہوئے ، چائنیز نے گودر پورٹ کو اپنے اکنامک انٹرسٹ میں لیا ، گوادر کے ایشوز یا بلوچستان کے ایشوز پرنیشنل پارٹی تمام جماعتوں کو متحد ہونے کی دعوت دیتا ہے



ضلع کیچ سے چار لاشیں برآمد، فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ،کوئٹہ گوادر اور جعفرآباد میں تین افراد قتل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور سمیت دو افراد مارے گئے۔ ایک ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوا۔ کارروائی کے دوران دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے مند میں سورو کے مقام پر ایف سی سرچ آپریشن کرنے جارہی تھی



سانحہ 8اگست نے قوم کو سوگوار کر دیا، گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عدل و انصاف کے بغیر کو ئی معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا ۔ معاشرے میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی قائم کر کے ہی اسے ہر قسم کے جرائم اور دہشت گردی سے پاک کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرہ میں قانون کی حکمرانی موثر نہ ہو وہاں انصاف بھی موجود نہیں ہوتا



شبیر بلوچ کی عدم بازیابی پر تشویش ہے، بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے شبیر بلوچ کی اغواء نما گرفتاری کو 10روز گزر جانے کے باوجود تاحال عدم بازیابی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فورسز انسانی حقوق کے اداروں کی مطالبات کے باوجود شبیر بلوچ کو بازیاب نہیں کررہے ہیں۔



بلوچستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرکے مکمل امن قائم کرینگے،نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سبزل روڈ پر ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔



کوئٹہ،پیدل گشت کرنیوالے ایف سی گشتی ٹیم پر حملہ،3اہلکار جاں بحق پولیس کی کارروائی 54مشتبہ افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معمول کے پیدل گشت میں مصروف فرنٹیئر کور بلوچستان کے تین اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے50سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ خروٹ آباد کی حدود میں سبزل روڈ پر ازبک بازار کے قریب پیش آیا



محرم میں سیکورٹی کے بہتر انتظامات مثالی ٹیم ورک کے باعث ممکن ہوا، وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھرمیں عاشورہ کے جلوسوں کے پر امن انعقاد پر اطمنان کااظہار کر تے ہوئے پولیس، لیویز، ایف سی ، پاک فوج اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے بہترین اقدامات مثالی ٹیم ورک کے باعث ممکن ہو سکے



آواران میں فائرنگ ، ایک شخص ہلاک، سوراب ایف ڈبلیو او اہلکاروں پر حملہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+سبی+سوراب : آواران میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، سبی میں چار افراد اغواء ، سرکاری ٹیوب ویل کو اڑا دیا گیا، جبکہ سوراب زیر تعمیر سڑک پر کام کرنے والی کمپنی کے ملازمین پر فائرنگ ،پولیس کے مطابق آواران بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خیربخش کو قتل کر دیا لاش کو ورثاء کے حوالے کردیاگیا مزید کارروائی کی جارہی ہے



اسلام پر امن مذہب ہے دہشتگردی سے جوڑنا یہود وہنود کی سازش ہے ،جمعیت کا خضدار میں جلسہ

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کاپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام ضلع پاکستان کے مرکزی کونسل کے ممبر میر یونس عزیز زہری ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے کونسل کے ممبر مولانا محمد صدیق مینگل نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے



بلوچستان ،یوم عاشور عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا ،شبیہ ذوالجناح تعزیئے و علم کے جلوس بر آمدہوئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اندرون بلوچستان : بلوچستان کی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں یوم عاشور(10واں )محرم الحرام انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا ۔ شبیہ ذوالجناح ،تعزیئے اور علم کے جلوس برآمد ہوئے ۔مجالس عزاء برپا ہوئیں جبکہ جلوسوں کے اختتام پر شام غریباں کی مجالس منعقد کی گئیں ۔