عوام کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر سر فراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن کو تہہ بالا نہیں کر سکتے ہم نے اپنے عوام کے جان ومال کے تحفظ کا عہد کر رکھا ہے جس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کیا



ٹرین دھما کے میں سپیشل برانچ کے دواور پاک فو ج کا ایک جوان جاں بحق ہو ا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:جعفرایکسپریس بم دھماکے میں محرم الحرام کی ڈیوٹی کیلئے نصیرآباد جانے والے اسپیشل برانچ پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈکے دو اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ پولیس کے پشین میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل احمد اللہ ولد سفر محمد کاکڑ سکنہ کلی لمڑان پشین اور چمن میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل شمس اللہ ولد فتح محمد کاکڑ سکنہ خانوزئی پشین کو محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کی کلیئرنس ڈیوٹی کیلئے خصوصی طور پر کوئٹہ بلاکر نصیرآباد جانے کی ہدایت کی گئی۔



بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں ، بی آر پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں فورسز نے آواران کے علاقے کولواہ میں بڑے پیمانے پر فضائی اور زمینی کارروائی کرتے ہوئے عام بلوچ آبادیوں پر خوفناک بمباری کی جس کے نتیجے میں تین بلوچ فرزندوں شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں



ریلوے اسٹیشنوں ، ٹریک ، بس اڈوں و قومی شاہراہوں کو محفوظ بنایاجائے، نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جعفر ایکسپریس بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس کاروائی میں قیمتی جانی نقصان پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ریلوے اسٹیشنوں ، بس اڈوں ،ریلوے ٹریک اور قومی شاہراہوں پر حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے



مچھ کے قریب ٹرین پر بم حملہ7افراد جاں بحق،27زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ228مچھ: بلوچستان کے ضلع کچھی (بولان )میں ریلوے پٹڑی پر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ واقعہ میں چار سرکاری ملازمین سمیت سات مسافر جاں بحق اور ستائیس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر اور ایمبولنسز کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفرایکسپریس بولان کی تحصیل مچھ میں واقع ریلوے اسٹیشن سے335مسافروں کو لیکر گیارہ بجکرچالیس منٹ پر روانہ ہوئی



مالی امداد پر وکلاء کا اعتراض نامناسب ہے، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سانحہ آٹھ اگست میں شہید ہونیوالے وکلاء کے لواحقین کی امداد کیلئے تاریخی اقدام اٹھایا گیا۔ مالی امداد پر وکلاء کا اعتراض نامناسب ہے۔ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں سانحہ کوئٹہ از خود نوٹس کیس میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا



اندرون بلوچستان سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں متعدد افراد گرفتار ،اسلحہ وگولہ بارود برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+پنجگور: سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر کے زخمی شدت پسندوں سمیت 5افرادکو گرفتار کر لیا ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور سے ملحقہ ضلع واشک کے علاقے سکہ قلات میں ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا



قوم پرست عوام سے مخلص نہیں سی پیک کے مغربی روٹ کو ہر صورت تعمیر کروائیں گے ،غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولانامحمدحنیف،مولاناولی محمدترابی،حافظ حسین احمدشرودی،مولاناحبیب اللہ مینگل۔میرسرفرازشاہوانی،مولانامحمودالحسن،حافظ محمدعمراورشاعرطالب اسداللہ نے حلقہ پی بی 5کے زیراہتمام سریاب کچی شاہوانی میں پیغام امن کانفرنس سے خطاب کیااس موقع پر



سانحہ کوئٹہ، سپریم کورٹ نے تحقیقات کیلئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل ایک رکنی کمیشن تشکیل دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سپر یم کورٹ نے سانحہ کو ئٹہ کی تحقیقات کیلئے سپر یم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل ایک رکنی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیدیا۔ کمیشن ایک ماہ کے اندر سانحہ کے محرکات کاجائزہ لے کر اپنی رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کرے گا۔ سانحہ سول اسپتال کوئٹہ از خود نوٹس کیس کی سماعت سپر یم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس امیرہانی مسلم اور جسٹس فیصل عر ب پر تین رکنی بنچ نے کی۔



سی پیک کی آڑ میں بلوچ آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، بی این ایم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ نیشنل موؤ منٹ کے مر کزی ترجمان نے فورسز کی جانب سے بلوچ آبادیوں پر فضائی اور زمینی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو لے کر فوسز بلو چ آبادیوں کو بے دریغ اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہیں۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں آبادیوں پر فورسز نے بدھ کے روزفضائی شیلنگ کی جس سے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں