ڈیرہ بگٹی میں دھماکہ اہلکار زخمی، جعفر آباد میں پٹڑی اڑادی گئی، ٹرین کی3بو گیاں متاثر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا ۔ جعفرآباد میں ریلوے پٹڑی پر بم دھماکے سے نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ کوہلو میں مسلم لیگ ن کے ضلعی دفتر کے ساتھ بم دھماکا کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



امن کی بہتری کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں ،بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی فعالی اہم پیشرفت ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت:وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی فعالی ایک بہت بڑی اور اہم پیشرفت ہے۔ ضلعی حکومتوں کے وجود میں آنے سے عوامی مسائل میں کمی آئے گی۔ضلعی آفیسران اور بلدیاتی نمائندے بلدیاتی نظام کو کامیابی سے چلانے کے لئے محنت اور لگن سے کام کریں اور عوام خدمت کو اپنے شعار بنائیں۔



لورالائی : کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے سات مزدور ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی (آزادی نیوز) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دم گھٹنے سے7مزدور ہلاک ہوگئے ذارئع کے مطابق کل شام گیس بھرنے سے بیٹھ گئی تھی۔ لورالائی کے علاقے دکی میں گزشتہ روز کوئلہ کان میں پھنسے 7کان کنوں کو ایک روز بعد بھی تا حال نکالا نہیں جاسکا ہے۔



شوران میں زیر تعمیر ایجوکیشنل پروجیکٹ بلوچستان میں معیاری تعلیم کا ذریعہ ثابت ہوگا، سردار یار محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)رند قبیلے کے سربراہ سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچوں نے ذاتی لڑائیوں میں بہت نقصان دیکھ لیا بلوچ قوم اب مزید نقصان کی متحمل نہیں ہوسکی تعلیمی ترقی سے ہی بلوچوں کاروشن مستقبل وابستہ ہے شوران میں زیر تعمیر میگا ایجوکیشنل پروجیکٹ بلوچستان میں جدید اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ترقی کا ذریعہ ثابت ہوگا



صوبائی حکومت دہشتگردی کے خاتمے کی قومی پالیسی پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیگی،وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس میں تقرریاں اور تبادلے خالصتاً اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر کئے جارہے ہیں اور ان میں سیاسی مداخلت بند کردی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



سانحہ پشاور کے بعد نیشنل ایکشن پلان نے قوم کے تمام اداروں کویکجاکردیاہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت کوٹارگٹ کلنگ فرقہ وارانہ دہشت گردی اوراغوأ برائے تاوان جیسے مسائل ورثے میں ملے لیکن ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں مخلوط حکومت نے 70سے80فیصد تک ان مسائل پر قا بو پالیاہے



پنجگور، بارکھان ، چاغی ، نصیرآباد میں سرچ آپریشن فائرنگ کا تبادلہ ایک اہلکا رجاں بحق 3زخمی ،گیس پائپ لائن تباہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پنجگور، بارکھان، چاغی، نصیرآباد سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشنز کئے جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جبکہ تین مطلوب ملزمان سمیت 21مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔



ژوب سے ملنے والی لاشیں مغوی پولیو ورکرز کی نکلیں ،مختلف اضلاع میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مہم ملتوی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے تودہ کبزئی سے ملنے والی چار لاشوں کی شناخت پولیو ورکرسمیت محکمہ صحت کے دو اہلکار اور دو لیویز سپاہیوں کے طور پر ہوگئی ہیں۔ چاروں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔