خضدار،کالعدم تنظیموں کے4کمانڈروں سمیت144افراد نے ہتھیار ڈال دیئے

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : کالعدم بلوچ مسلح تنظیموں کے چار کمانڈرز ،بارہ زیلی کمانڈرز 144 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،ہم بھٹکے تھے حقیقت جان لی ،جنگ میں جتنے لوگ شہید ہوئے ان کے خاندانوں سے معافی کے طلب گا ر ہے پاکستان ہماراملک ہے اس کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں گے



زندہ اور سلامت ہوں مارے جانے کی خبریں پروپیگنڈہ ہیں،کامریڈ عبدالنبی بنگلزئی

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ : بلوچ آزادی پسند رہنماء کامریڈ میر عبدالنبی بنگلزئی کا کہنا ہے کہ حکومت کی آپریشن کے دوران میری ہلاکت کے متعلق خبر پروپیگنڈہ ہے میں زندہ ہوں آپریشن کے دوران معصوم لوگوں کو قتل کیا گیا ہے۔



شہدائے زہری کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے ،جنرل عامر ریاض

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : شہدائے انجیرہ کی تیسری برسی سے کمانڈر سدرن کمانڈ لفٹننٹ جنرل عامر ریاض نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 اپریل کا دن ہم سب کے لئے یقیناًافسوسناک ہے ،یہ بزدلانہ حملہ نواب ثناء اللہ خان زہری پر نہیں۔ بلکہ پاکستان کی یگانیت پر ہواتھا۔



افغان انٹیلی جنس ’’را ‘‘کیساتھ ملکر بلوچستان میں دہشتگردی کرا رہے ہیں ،سر فراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: افغانستان سے اسلحہ کی بڑی کھیپ بلوچستان اسمگل کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ اسلحہ افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے بی ایل اے کیلئے اسمگل کیا جارہا تھا ۔



گندم اسٹور کرنے کیلئے گوداموں کی تعمیر ومرمت کی جائے، چیف سیکرٹری کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی زیرصدارت جمعرات کے روز سیکریٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی اسکیموں میں پیشرفت، گندم کی خریداری، کوئٹہ شہر کی صفائی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔



پاک افغان سرحد کے قریب ایف سی کی کارروائی میں بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

| وقتِ اشاعت :  


چاغی: ایف سی کی جانب سے پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 340 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ایف سی کی جانب سے مصدقہ اطلاعات پرپاک افغان سرحد پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے نتیجے میں اونٹوں کے ذریعے چرس اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی



اقتصادی راہداری منصوبوں میں گوادر کے مقامی لوگوں کی شرکت یقینی بنائیں گے ،سرمایہ کار بلوچستان آئیں مکمل تحفظ فراہم کرینگے، نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے سے گوادر اور بلوچستان کی اہمیت اور سرمایہ کاری کے مواقعوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے سرمایہ کار آئیں اور ان مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں



200افراد صوبے کے امن کو تباہ نہیں کرسکتے ،بلوچستان میں حق و باطل کی جنگ میں فتح حق کی ہوئی ،نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے بلوچستان پر چھائے ہوئے دہشت گردی کے بادل چھٹ گئے ہیں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے خوشحالی ہمارا مستقبل ہے جسے کوئی نہیں روک سکتا۔



‘رواں سال گوادر بندرگاہ کام کرنا شروع کر دے گی’

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: چینی حکام کے مطابق گوادر بندرگاہ پر سرگرمیوں کا مکمل طور پر آغاز رواں سال کے اختتام تک ہوجائے گا۔ گوادر بندرگاہ کی تعمیر کی ذمہ دار چائنا اورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین زانگ بائی زونگ کے مطابق 2017 میں گوادر بندرگاہ سے دس لاکھ ٹن کارگو گزرے گا۔



خضدارمیں سڑک کنارے نصب بم دھماکا؛ میاں بیوی اور بچی جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: تحصیل وڈھ میں سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خضدارمیں تحصیل وڈھ کے علاقے گرواہ میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے