
کوئٹہ+وڈھ : شاہ نورانی کے علاقے میں سیلابی ریلے میں 3افراد بہہ کر جاں بحق ہو گئے، ایک شخص کی لاش نکال لی گئیں جبکہ سیلاب میں بہہ جانے والی خاتون اور بچے کی لاش تاحال نہیں نکالی جاسکی، تفصیلات کے مطابق شاہ نورانی کے علاقے میں میلے پر آنے والے تین افراد سیلابی ریلے کی نظر ہو گئے