پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئی کتابوں سے اسلام پاکستان اور فوج کے کارناموں کو نکالنا قبول نہیں، جمعیت نظریاتی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص، صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی ، مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی، صوبائی امیر پنجاب مولانا قاری کامران اکمل ودیگر نے پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی نئی کتابوں سے اسلام پاکستان اور فوج ے کارناموں سے متعلق اسباق نکالنے کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا کہ ملک میں سیکولر قوتیں اسلامی تہذیب وثقافت مٹانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہیں تاکہ ہماری نئی نسل اپنے دین اور تہذبی سے بیگانہ ہو جائے اور ہمارے اکابرین کی قربانیوں کو پاؤں تلے دبانا چاہتے ہیں۔



نواز شریف احتساب عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے تو کوئی غریب ان عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا ،سراج الحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اگر نوازشریف احتساب عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے تو پھر کوئی غریب بھی ان عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا ۔ ایسا نہیں ہوسکتاکہ امیروں اور غریبوں کے لیے الگ الگ قانون ہو ۔



سندھ کے 8 ہزار ٹرالر گوادر کے ساحلوں پر مچھلیوں کی نسل کشی میں مصروف ،کوئی روکنے والا نہیں

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : سندھ کے آٹھ ہزار ٹرالر گوادر کے ساحلوں پر مچھلیوں کے نسل کشی میں مصروف ہیں ۔ ساحلوں کی تحفظ کرنے والا ادارہ روک تھام کے بجائے ان ٹرالروں کومدد فراہم کر رہی ہے۔



کیچ دیہی علاقوں میں پانی کی قلت قحط کی صورتحال پیدا ہوگی ،لوگوں کی نقل مکانی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: ضلع کیچ کے دیہاتی علاقوں میں قحط کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے پانی نا پید اور لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہیں انسان اور جانور ایک ہی جوہڑ میں پانی پیتے ہیں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے سابق صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدئی کی میڈیا سے گفتگو۔



الطاف حسین کی خان آف قلات، روباکر سے ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین نے لندن میں امریکی کانگریس کے رکن ڈینا روراباکر اور خودساختہ طور پر جلاوطن خان آف قلات سے ملاقات کی اور کراچی سمیت سندھ میں ان کے کارکنوں کی مبینہ ‘گمشدگیوں اور ہلاکتوں’ سے آگاہ کیا۔



سانحہ سول ہسپتال کے ماسٹر مائنڈسعیدتقویٰ پولیس مقابلے میں تین ساتھیوں سمیت ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: مستونگ کے پولیس کی کارروائی میں چار افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں سانحہ ہسپتال اور دیگر سنگین جرائم میں زیر حراست سعید تقویٰ بھی شامل ہے، جبکہ دیگر ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔



کارکنوں کیخلاف کارروائی بند نہ کی گئی تو سول نا فرمانی کی نوبت آسکتی ہے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ ملکی داخلہ وخارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے اداروں کی جانب سے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور پارٹی رہنماؤں کے ماورئے قانون قتل عام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا نامعلوم افراد دراصل نامعلوم نہیں ہے سب کو معلوم ہے کون کسے ماررہا ہے اگر یہ اداروں نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تو خدشہ ہے کہ خانہ جنگی اور سول نافرمانی تک نوبت آسکتی ہے ۔