خاران مسلح افراد کا حملہ، کالعدم تنظیم کا سابق کمانڈر ساتھی سمیت قتل

| وقتِ اشاعت :  


خاران: بلوچستان کے ضلع خاران میں کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر کو ساتھی سمیت گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاران کے علاقے شاپنگ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک سرف گاڑی پر دستی بم پھینکا جس سے گاڑی نقصان پہنچا۔



کوئٹہ ،7ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹور مالکان کیخلاف ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان نے غیر معیاری ،بلالائسنس ،غیر رجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 7ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹور مالکان کی عدم پیشی کی بناء پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں بلکہ 2کیسز میں ایک ہی ڈرگ انسپکٹر کے 2مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے گئے ہیں ۔



12کروڑ کے ناجائز اثاثہ جات ، عدالت نے کیسکو اہلکار کو سزا سنا دی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کی احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد جائیداد بنانے پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سابق ڈویژنل اکاؤنٹنٹ کو گیارہ سال قید اور جرمانے کی سزا جبکہ ساتھی ملزم کو تین سال قید کی سزا اور تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کی سزا کا حکم سنادیا۔



پشتون قوم پرستوں نے در پردہ قوتوں کی ایماء پر قومی تحریک سے راہیں جدا کر لی ہیں،اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہاہے کہ موجودہ اور سابقہ برسراقتدار جماعتوں نے پشتونوں کے مسائل کو سنجیدہ بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی نہ تو یہاں نظام مصطفے شریعت کیلئے کوئی آواز اٹھایا جاسکا اور نہ ہی قومی معاشی حقوق کے حصول کو ممکن بنا یا جاسکتا بلکہ درپردہ قوتوں کے رہنماء پر پشتون قومی تحریک سے راہیں جدا کرکے بددیانتی گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں ان نکات کو غلطی سے بھی ذکر نہ کرسکے ہیں ۔



کچھی کینال فیز ٹو کی منسوخی لاکھوں افراد کے معاشی قتل کے مترادف ہے، سرداریارمحمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے کچھی کینال فیز ٹو کی منسوخی و التواء کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل کی پوشیدہ سودے بازیوں کے بعد حکمرانوں نے اب واضح طور پر بلوچستان کے اجتماعی مفادات کی سودہ بازی شروع کر دی ہے ہم نے روز اول سے حکمرانوں کی بلوچستان سے ظاہری ہمدردی کے اصل محرکات عوام پر آشکار کر دئیے تھے جو آج عملاً عوام کے سامنے ہیں ۔



جعلی ادویات کی خریدو فروخت ،مزید 7 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان نے غیر معیاری ،بلالائسنس ،غیر رجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 7ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹور مالکان کی عدم پیشی کی بناء پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں بلکہ 2کیسز میں ایک ہی ڈرگ انسپکٹر کے 2مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے گئے ہیں ۔



مستونگ، کراچی جانیوالی کارپر فائرنگ ہزارہ برادری کے چارافراد جاں بحق، ایک زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔



برطانیہ سی پیک کا سب سے بڑ احامی ہے ،بر طانوی ہائی کمشنر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ایچ ای تھامس ڈریو (H.E. Thomas Drew) نے کہاہے کہ ان کا ملک سی پیک کا سب سے بڑا سپورٹر ہے ،اس سے پاکستان اور بلوچستان ہی نہیں بلکہ خطہ بھی معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا بلوچستان وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے قدرتی راہداری ہے۔



گوادر ماسٹر پلان ،پرانے شہر سے مکینوں کا انخلاء شروع

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈوپلمنٹ اتھارٹی شہریار تاج کا کہنا ہے کہ گوادر ماسٹر پالان کے تحت اولڈ سٹی کو مراحلہ وار منتقل کرنے پر کام جاری ہے نئے ماسٹر پالان میں مشاورت سے کام کیا جائے گا چائنیز حکام نے پچاس گھروں پر مشتمل ماڈل کالونی کے لئے صوبائی حکومت کو پروپوزل دے دی ہے۔