بلوچستان اسمبلی کی آسامیاں پبلک سروس کمیشن کے بغیرمشتہر کرنے کا عمل بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں خالی آسامیوں کوبلوچستان پبلک سروس کمیشن کے بغیرمشتہر کرنے کا عمل بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔بدھ کے روز سلمان سنجرانی ایڈووکیٹ نے ساتھی وکلاء مبشر خان کاکڑ اور شہریار علی کے ہمراہ بلوچستان اسمبلی کی جانب سے مشتہر کی گئی ملازمتوں کے خلاف آئینی درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر کر دی ہے۔



ہما رے قومی وسا ئل کو ملٹی نیشنل کمپنیوںکو الا ٹ کیا جا رہا ہے ، آئندہ نسلو ں کی با عزت زندگی کیلئے سیا سی جما عتوں کے پا س جا رہے ہیں ، لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:سینئر سیاستدان سابق سینیٹرنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ہماری قومی وحدت کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کو الاٹ کیا جارہا ہے ، آئندہ نسلوں کی با عزت زندگی کیلئے سیاسی جماعتوں کے پاس چل کر جارہے ہیں ، قانون کے سائے میں ہونے والے وسائل کی لوٹ مار کا راستہ روکیں،



ناقص منصوبہ بندی کے باعث منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر،لاگت میں اضافہ ہوا ،پی اے سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) کا اجلاس کمیٹی روم میں چیئرمین اصغر علی ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین زمرک خان اچکزئی، زابد علی ریکی، رحمت صالح بلوچ، صفیہ بی بی اور فضل قادر مندوخیل نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ شجاع علی، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات (P&D) آصف علی فرخ، ایڈیشنل سیکرٹری PAC سراج لہڑی اور ایڈیشنل سیکرٹری قانون سعید اقبال، چیف اکاؤنٹس آفیسر پی اے سی سید ادریس آغا بھی موجود تھے۔



حکومت سے مذاکرات کا میاب گڈزٹرانسپورٹر ز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کراچی :گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد ہڑتال کو فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔گڈز ٹرانسپورز کے ترجمان کے مطابق حکومت نے بیشتر مطالبات تسلیم کرلیے جس کے بعد ہڑتال کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے



ٹیکس سے متعلق تیا ر کی گئی ویڈ یو ز جعلی اور من گھڑت ہیں ، نیشنل پا رٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے بلوچستان لیکس کے نام پر سیاستدانوں اور منتخب ارکانِ اسمبلی کے خلاف جاری مہم کو بلوچستان کے پرامن اور جمہوری سیاسی ماحول کو سبوتاژ کرنے کی ایک منظم سازش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد عوام میں منتخب نمائندوں کے خلاف بداعتمادی پیدا کرنا اور صوبے میں سیاسی عدم استحکام کو ہوا دینا ہے۔



کوئٹہ: سیاسی جماعتوں کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔رہنما مسلم لیگ ن یونس بلوچ نے بتایاکہ بلوچستان عوامی پارٹی ‘ پیپلز پارٹی ‘ مسلم لیگ ن نے پٹیشن دائر کردی ہے جبکہ اے این پی اور پشتونخوا نیشنل پارٹی نے بھی پٹیشن دائر کی ہے درخواست گزارکا کہنا تھاکہ ہم نے عدالت سے رجوع کیا ہے



پاکستان کو پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت آج دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے،فرح عظیم شاہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہاکہ مملکت خداداد کو پاک افواج کی کاوشوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت آج دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ان کی قربانیوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔



کوئٹہ انتظامیہ کا شہرکے مرکزی علاقوں مین رکشوں کیلئے موثرطریقہ کار متعارف کر انے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی،سیکرٹری آر ٹی اے محمد علی درانی،ایس ایس پی ٹریفک محمد سمیع، بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے عہدیداران اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے نمائندگان نے شرکت کی