بیلہ ،بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق 4 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


اوتھل:بیلہ کے قریب جھاؤ کراس آئے روز حادثات کا گڑھ بن گیا، کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ ٹائر برسٹ ہونے کے سبب الٹ گئی2 افراد جاں بحق 4 افراد زخمی، ریسکیو ذرائع کے مطابق بیلہ کے قریب جھاؤ کراس آئے روز حادثات کا گڑھ بن گیا۔منگل کی علی الصباح کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ ٹائر برسٹ ہونے کے سبب جھاؤ کراس کے مقام پر الٹ گی جس کے نتیجے میں 2 افراد ماسٹر ثناء￿ اللہ سکنہ زیارت اورافغان باشندہ رحیم بابا جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔نعشوں اور زخمیوں 1122 کے رضاکاروں نیسول ہسپتال بیلہ منتقل کیا۔



بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اسکو سیاسی انداز سے حل کیا جائے، مولانا عبدالغفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


بھاگ :جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام انتہاء پسندی کے خلاف ہے چاہے وہ خیبر پختونخوا میں ہو یا بلوچستان میں بلوچستان کے ساحل وسائل پر مقامی لوگوں کا حق ہے بلوچستان میں جب بھی حقوق کی بات کی گئی تو جواب گولی سے آیا آج یہاں کے نوجوان مرد وخواتین آزادی کی بات کر رہے ہیں جمیعت علماء￿ اسلام عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بھاگ ناڑی میں حاجی حفیظ اللہ مغیری کی رہائش گاہ پرمقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔



حب انتظامیہ کا این او سی لینے کے باوجود تنظیم کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا ملکی آئین کی خلاف ورزی ہے، بساک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حب میں ضلعی انتظامیہ و ڈی سی سے این او سی لینے کے باجوود کتب میلہ لگانے کے پاداش میں تنظیم کے ساتھیوں پر ایف آئی آر کرنا ملکی قوانین کے برخلاف سمیت انتہائی افسوسناک ہے۔



بگڑتی سیکورٹی صورتحال، جمال خان رئیسانی کا اظہار تشویش

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے بلوچستان میں بگڑتی ہوئی سیکورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور صوبے میں بحران سے نمٹنے کے لیے مربوط اور پرعزم حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔



حکومت، مقتدرقوتیں نہیں چاہتی بلوچستان ترقی کرے، ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حکمران مقتدرقوتیں نہیں چاہتی بلوچستان ترقی کرے بلوچستان کی ترقی اورامن میں رکاوٹ مقتدرقوتیں اورسیکورٹی ادارے اورحکمران ہیں بلوچستان کے عوام کو حقوق ،نوجوانوں کو روزگار ،تاجروں کی تجارت کیلئے بارڈرزکھول دیے جائیں



کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جدید ترین سہولیات سے آراستہ عالمی معیار کا کارگو کمپلیکس بنانے کا فیصلہ ،ایوی ایشن اتھارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے)کے ٹرمینل مینیجر سردار صادق،ڈپٹی فیسیلیٹیشن منیجر صابر علی نے کہا ہے کہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جدید ترین سہولیات سے آراستہ عالمی معیار کا کارگو کمپلیکس بنایا جائے گا