اٹلی میں نجی طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا، 8افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


اٹلی کے شہر میلان میں مسافر بردار ایک چھوٹا نجی طیارہ 2 منزلہ عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 8افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شمالی شہر میلان میں ایک چھوٹے طیارے نے لناٹ سٹی ہوائی اڈے سے جزیرے سرڈینیا کے لیے اُڑان بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارہ ایک خالی عمارت سے ٹکرا گیا جس سے جہاز میں آگ بھڑک اُٹھی۔



الجزائر نے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلالیا

| وقتِ اشاعت :  


الجزائر سٹی: الجزائر نے فرانس پر ناقابل قبول مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر نے  فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے بیان کی مذمت اور نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔



امریکا جوہری مذاکرات سے پہلے اربوں ڈالر کے منجمد فنڈز بحال کرے، ایران

| وقتِ اشاعت :  


تہران: ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا جوہری مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے تو پہلے 10 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز کو بحال کرے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سرکاری ٹیلی وژن کو انٹرویو میں بتایا کہ امریکا جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے گزشتہ ماہ سے رابطے کر رہا ہے.



قطر: انتخابات میں کوئی خاتون امیدوار کامیاب نہ ہو سکی

| وقتِ اشاعت :  


قطر میں پہلی قانون ساز شوریٰ کونسل کے ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والی کوئی خاتون امیدوار کامیابی حاصل نہ کرسکی۔خبر ایجنسی کے مطابق شوریٰ کونسل انتخابات میں 26 خواتین امیدواروں نے حصہ لیا تھا، 45 رکنی شوریٰ کونسل کی 30 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔



افغان صوبہ ننگرہار میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


ننگرہار: افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ننگرہار کے شہر جلال آباد میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں 2 طالبان اہلکار بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کے نائب بلال کریمی کے مطابق جمعہ کے روز بھی کابل میں طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، دھماکہ کے بعد سرچ آپریشن میں داعش کے جنگجوؤں سے جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد داعش جنگجو مارے گئے تھے اور کچھ کو گرفتار کرلیا گیا تھا جب کہ کارروائی میں طالبان اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔



افغانستان سے غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف

| وقتِ اشاعت :  


کسی کو اپنے خوابوں کی تعبیر چاہیے تو کوئی فکرِ معاش سے مجبور ہے، لیکن غیرقانونی طور پر افغانستان کی سرحد پار کرنے کا خطرناک سفر موت کو دعوت بھی دے سکتا ہے۔بند سرحدوں سے تنگ افغانستان سے غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے والے ان راستوں پر سفر کرتے ہیں جہاں ان کی ایک غلطی موت کو دعوت دے سکتی ہے۔



لداخ میں چینی افواج کی تعیناتی پر بھارت پریشان

| وقتِ اشاعت :  


بھارتی فوجی سربراہ کے مطابق لداخ کے سرحدی علاقوں میں چینی افواج کی تعیناتی کا سلسلہ بھارت کے لیے تشویش کی بات ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بھی کافی تیار ہے۔بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے نے خطہ لداخ کے دو روزہ دورے کے بعد بھارتی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ چین نے لداخ کے متعدد متنازعہ سرحدی علاقوں میں اپنی فوج کی تعداد اور ان کی تعیناتی میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے جو بھارت کے لیے ایک تشویش کی بات ہے۔



سمندری طوفان’شاہین‘ عمان کے ساحل سے ٹکرا گیا

| وقتِ اشاعت :  


سمندری طوفان شاہین عمان کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔ ملک میں کئی ہوائی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔عرب موسمیاتی سروس کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان شاہین کے عُمان پر براہ راست اثرات مرتب ہوں گے۔