جرمن پارلیمانی انتخابات کے لے ووٹنگ، انجیلا مرکل کا دورختم

| وقتِ اشاعت :  


يورپ کی سب سے بڑی معيشت کے حامل ملک جرمنی ميں آج پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔چانسلر انجيلا مرکل کا سولہ برس پر محيط اقتدار اور اس کے ساتھ ہی جرمن سياست کا ايک باب ختم ہونے کو ہے۔جرمنی ميں آج بروز اتوار پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ووٹ ڈالنے کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شروع  ہوا۔ ملک بھر ميں لگ بھگ اٹھاسی ہزار پولنگ اسٹيشنز پر ووٹنگ جاری ہے اور ساڑھے چھ لاکھ رضاکار ان اسٹيشنز پر خدمات سر انجام دے رہے ہيں۔



‘اللہ نے موقع دیا ہے تو طالبان کون ہیں جو ہم سے حقوق لیں؟’ افغان لڑکی کے چرچے

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی برادری تاحال تشویش کا شکار ہے۔ملک میں تنازعات کے بعد سے دارالحکومت کابل سمیت پورے افغانستان میں اسکولوں کو ایک ماہ کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔



’افغانستان میں حقیقی نمائندہ حکومت اور دہشتگردی کی روک تھام پر کام کر رہے ہیں‘

| وقتِ اشاعت :  


روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حقیقی نمائندہ حکومت اور دہشتگردی کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال پر امریکا، چین اور پاکستان سے رابطے میں ہیں، طالبان کی جانب سے کیےگئے وعدوں کو پورا کروانے کے لیے چاروں ممالک کام کر رہے ہیں۔



دنیا میں کورونا وائرس کیسز 23 کروڑ 22 لاکھ سے متجاوز

| وقتِ اشاعت :  


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 22 لاکھ 94 ہزار 338 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 57 ہزار 608 ہو چکی ہیں۔



خلیج بنگال میں موجود طوفان ’’گلاب‘‘ سے متعلق محکمہ موسمیات کا تیسرا الرٹ

| وقتِ اشاعت :  


 کراچی: محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں موجود طوفان ’’گلاب‘‘ کے حوالے سے تیسرا الرٹ جاری کردیا ہے.محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں موجود طوفان ’’گلاب‘‘ کے حوالے سے تیسرا الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں سمندر طوفان ’گلاب‘ مٖرب کی جانب بڑھا ہے اور اس وقت کراچی سے 2200 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔



افغانستان:طالبان نے اغواکاروں کی لاشیں سرعام لٹکا دیں

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان میں جرائم کی روک تھام کیلئے سخت سزاؤں پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ طالبان نے ہرات میں چارمبینہ اغوا کاروں کو لٹکا دیا ہے۔افغانستان کے مقامی میڈیا کے مطابق چارمبینہ ملزمان کو طالبان نے ایک مقابلے میں مارا اور لاشیں مختلف عوامی مقامات پر لٹکائی گئی تھیں۔



افغانستان میں فضائی حملوں کیلئے طالبان کو بتانا ضروری نہیں، امریکی محکمہ دفاع

| وقتِ اشاعت :  


ترجمان امریکی محکمہ دفاع جان کربی نے کہا ہے کہ افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام سے رابطے میں ہیں۔ دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں میں آگے بھی کوئی رکاوٹ نہ ہونےکی توقع ہے۔



امریکی محکمہ خزانہ نے طالبان کے ساتھ مخصوص لین دین کی اجازت دے دی

| وقتِ اشاعت :  


جہاں طالبان افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جاری انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی عطیہ دہندگان سے مالی امداد کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں وہیں امریکی محکمہ خزانہ نے امریکی حکومت، این جی اوز اور بعض بین الاقوامی تنظیموں کو، جن میں اقوام متحدہ شامل ہے طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے ساتھ لین دین دین کی اجازت دے دی تاکہ انسانی سرگرمیوں کے لیے ضروری لین دین کیا جاسکے۔