امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

| وقتِ اشاعت :  


امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لیک ورتھ میں امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق بحریہ کا ٹی 45 گوشاک طیارہ تربیتی مشن پر تھا کہ ٹیکساس کے شہر لیگ ورتھ میں گر کر تباہ ہو گیا۔



کابل ایئر پورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کابل ایئر پورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔افغانستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کابل ایئر پورٹ صبح 6 سے شا م 6 بجے تک پروازوں کے لیے کھلا رہے گا ۔ رات کو پروازوں کی بحالی کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں ۔



چین، امریکا نئی سرد جنگ سے بچیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

| وقتِ اشاعت :  


اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ چین ، امریکا نئی سرد جنگ سے بچیں، ویکسینیشن، موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر عالمی چیلنجز سپر پاورز سمیت عالمی برادری میں تعمیری تعلقات کے بغیر حل نہیں ہوسکتے۔



سربراہ WHO کابل پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس کابل پہنچ گئے۔افغان قائم مقام وزیرصحت کا کہنا ہے کہ ٹیڈروس افغان حکام سے صحت کے شعبے میں عالمی بینک کی امداد کی بحالی کےامکانات پر بات چیت کریں گے۔



روس کی یونیورسٹی میں طالبعلم کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


ماسکو: روس کے شہر پرم کی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ پرم شہر کی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔



روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جماعت ایک بار پھر حکومت بنانے کے لیے پرامید

| وقتِ اشاعت :  


انتخابی عمل میں دھاندلی اور فراڈ کے الزامات کے باوجود  روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جماعت ہی ملک میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہوگی۔روسی حکومت کے ناقدین کو اس الیکشن میں شامل ہونے کی اجازت نہیں تھی اور کئی علاقوں سے بیلٹ بھرنے اور جبری ووٹنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تاہم ملک کے الیکشن کمیشن نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق اب تک 64 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔



وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالیں گے

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے مباحثوں کا محور عالمی مسائل اور بعض تنازعات کی صورتحال ہو گا، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کرے گا۔



دنیا خاموش رہی لیکن عمران خان نے مدد کا بیڑہ اٹھایا،گلین بیک

| وقتِ اشاعت :  


پی ایم خان نے جلدی سے اپنے لوگوں سے کہا کہ وہ ہماری طرف سے مداخلت کریں اور افغانستان میں مزار شریف سے روانہ ہونے والے پہلے تین طیاروں میں سوار افراد کے لیے زندگی اور موت کے درمیان فرق کرنے میں کامیاب رہے۔افغانستان سے امریکیوں سمیت دیگر شہریوں کے بحفاظت انخلا میں پاکستان کے تعاون پر امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔