یوکرائن کے مسافر طیارے کو کابل سے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ہائی جیک کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرائن کا طیارہ یوکرینی باشندوں کو نکالنے کے لیے افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچا تھا لیکن اسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ مبینہ اغواکار طیارے کو گزشتہ اتوار کو ایران لے گئے۔
واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ امریکا سیاسی اور سکیورٹی چینلز پر روزانہ کی بنیاد پر طالبان سے رابطے میں ہے۔جیک سلیوان نے کہا کہ ان تمام امریکیوں کو افغانستان سے نکال سکتے ہیں جو 31 اگست تک نکلنا چاہتے ہیں، امریکی صدر بائیڈن اس وقت طالبان قیادت سے بات کرنے پرغور نہیں کررہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کوویڈ 19 جیسا ایک اور وبائی مرض اگلے 60 سالوں میں پھیلنے کا امکان ہے۔ماہرین نے 400 سالوں میں لاعلاج بیماریوں کے پھیلاؤ پر تحقیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 ایک صدی سے زیادہ عرصے میں ہونے والی مہلک ترین وائرل وباء میں سے ایک ہے۔2080 میں دوبارہ کورونا جیسی وبائی بیماری پھیلنے کا امکان ہےماہرین کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ بدترین وبائی مرض پھیلنے کا امکان بڑھتا جا رہا ہے، انہوں نے پایا کہ اعدادوشمار کے مطابق ، انتہائی وبائی امراض اتنے نایاب نہیں ہیں جتنے پہلے فرض کیے جاتے تھے۔
نیروبی: امریکا نے ایتھوپیا میں ٹیگرے تنازع پر مسایہ ملک اریٹیریا کے آرمی چیف جنرل فلیپوس پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ حکومت کی ناکہ بندی کے باعث وہاں لاکھوں افراد کو قحط کا سامنا ہے جبکہ امریکا نے محاصرہ کا مطالبہ کیا تاکہ ملک کے دیگر حصوں میں لڑائی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
سعودی عرب نے روس کے ساتھ فوجی تعاون کوفروغ دینے کے لیے معاہدہ کرلیا۔سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنیکل فورم (ARMY 2021) میں شرکت کے لیے روس پہنچے جہاں انہوں نے روسی وزیردفاع سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ہم نے خطے میں استحکام و سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں پرتبادلہ خیال کیا اوراپنے ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں کا جائزہ لیا۔
ایرانی یونین برائے تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات برآمد کنندگان نے بیان دیا ہے کہ ایران نے طالبان کی درخواست کے بعد کچھ دن قبل افغانستان کو ایندھن کی فراہمی بحال کردی ہے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے اسرائیل کی جانب سے مئی میں غزہ کی 4 بلند عمارتوں پر حملے جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ اسرائیل ان حملوں کے لیے عائد الزامات کے ثبوت پیش کرے۔