‘ ہمیں ایرانی حکومت سے مسئلہ ہے’، اسرائیل کا ایران میں مظاہرین کی حمایت کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام آزادی کے مستحق ہیں، ہماری اُن سے کوئی دشمنی نہیں، ہمیں ایرانی حکومت سے مسئلہ ہے جو دہشت گردی اور انتہاپسندی کی سب سے بڑی برآمدکنندہ ہے اور ایرانی حکومت صرف ہمارا ہی نہیں بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی مسئلہ ہے۔



ایران کیخلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے: صدر ٹرمپ

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نےگزشتہ روز جوہری معاہدے پر بات کرنے کیلئے رابطہ کیا،ہم ان سے مل سکتے ہیں۔ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جس میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے ۔ 



ایران کا مظاہرین کو بھڑکانے والے 600 ’موساد کے ایجنٹوں‘ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


ایرانی میڈیا کے مطابق ایک ایران نواز ہیکر نے ایسے 600 افراد کی شناخت کی ہے، جن کے بارے میں حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ موساد کے ایجنٹ ہیں اور ایران میں احتجاج کو بھڑکانے میں ملوث ہیں۔



’یہ خدا سے جنگ ہے اور اس کی سزا صرف موت ہے‘: ایرانی پراسیکیوٹر جنرل کی ’فسادیوں‘ کے خلاف تیزی سے مقدمات چلانے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


ایران کے پراسیکیوٹر جنرل محمد موحدی آزاد نے ملک میں جاری فسادات کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف مقدمات تیز رفتاری سے چلانے کے لیے خصوصی عدالتیں تشکیل دینے اور جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دینے کی ہدایت کی ہے۔ 10 جنوری کو سرکاری ٹیلیگرام چینل آئی آر آئی بی کے مطابق… Read more »



ایران کی حکومت ’بڑی مصیبت‘ میں ہے، ہم اتنی شدت سے ماریں گے کہ اُنھیں بہت تکلیف ہو گی: صدر ٹرمپ کا انتباہ

| وقتِ اشاعت :  


ایران میں ملک گیر مظاہروں پر اپنے تازہ ردعمل میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت ’بڑی مصیبت‘ میں ہے، اگر اُنھوں نے اپنے شہریوں کو مارا تو ہم کارروائی کریں گے۔



گولی پہلے ماریں گے، سوال بعد میں پوچھیں گے: ڈنمارک کی امریکا کو دھمکی

| وقتِ اشاعت :  


 ڈنمارک کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر گرین لینڈ پر کسی بھی قسم کا حملہ ہوا تو ڈینش فوج احکامات کا انتظار کیے بغیر فوری فائر کھول دے گی۔ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کی جانب سے گرین لینڈ کے معاملے پر سخت بیانات اور ممکنہ فوجی کارروائی کے اشارے دیے جا رہے ہیں۔