کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلو م افراد نے فائرنگ کر کے 1 شخص کو قتل کر دیا گیا ۔تفصیلات کی مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر یونیورسٹی آف بلوچستان کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 1 شخص ثناء اللہ سکنہ سندھ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش کو تحویل میں لے ہسپتال پہنچا دی۔ لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
کراچی: اپنی شاعری میں رومانیت، واقعیت، رندی، تصوف، شوخی و انکساری جیسی متضاد کیفیتوں کا حسین امتزاج پیش کرنے والے مرزا اسد اللہ خان غالب اگر آج زندہ ہوتے تو اپنی 218 ویں سالگری منارہے ہوتے۔ منفرد اسلوب کے حامل اردوزبان کے عظیم ترین شعرا میں سے ایک اسداللہ خان المعروف مرزا غالب کا 218 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ مرزا غالب کا نام اسد اللہ بیگ اور والد کا نام عبداللہ بیگ تھا۔ آپ 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ پانچ سال کی عمر میں والد کی وفات کے بعد غالب کی پرورش چچا نے کی تاہم چارسال بعد چچا کا سایہ بھی ان کے سر سے اٹھ گیا۔ 1810 میں 13 سال کی عمرمیں ان کی شادی امراء بیگم سے ہو گئی، شادی کے بعد انھوں نے اپنے آبائی وطن کو خیر باد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیارکرلی
کراچی: پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک گورنر کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر عشرت العباد خان طویل مدت تک رہنے والے دنیا کے تیسرے گورنر بھی بن گئے ہیں۔ گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 27 دسمبر کو ڈاکٹر عشرت العباد کے بطور گورنر 13 سال مکمل ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ ڈاکٹر عشرت العباد خان طویل ترین مدت تک رہنے والے دنیا کے تیسرے گورنر بن گئے ہیں
لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر کی 8 ویں برسی آج ملک بھرمیں منائی جا رہی ہے۔ سابق وزیراعظم بےنظیربھٹو 8 ویں برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کے لئے ملک بھر میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پیپلز پارٹی ورکرز کے زیراہتمام قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا جب کہ ناہیدخان اورصفدرعباسی کی طرف سےجائےشہادت پرپھول چڑھائے گئے
ناگ پور : ہندوستان سے داعش میں شمولیت کے لیے جانے والے 3 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ہندوستانی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے نے رپورٹ کیا ہے کہ مہاراشٹرا کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور تلنگانہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ناگ پور کے بابا صاحب امبیکر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تینوں نوجوانوں کو گرفتار کیا. میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے تینوں نوجوان طالبعلم ہیں جبکہ ان کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان
کرم ایجنسی: پاک افغان سرحد پر قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پرقائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ چیک پوسٹ پرموجود اہلکاروں نے حملے کو ناکام بناتے ہوئے بھر پورجوابی کارروائی کی، اس دوران 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن تا حال جاری ہے
لاہور: پولیس نے شاہین ایئر حادثہ کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا ہے جس میں طیارے کے پائلٹ کیپٹن عصمت محمود کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ لاہورکی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہین ایئرحادثے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران پولیس نے چالان پیش کردیا، چالان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزم عصمت محمود تفتیش میں قصوروار پایا گیا ہے، اس نے شراب کے نشے میں جہاز اڑایا اور120 سے زائد مسافروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالا۔ ایسا کرکے اس نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 30 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھجوا دیا
فیصل آباد: وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کہتے ہیں کہ جہاں ہاروہاں دھاندلی اورجہاں جیت وہاں شفافیت کا شور مچانا درست نہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ جہانگیرترین نے لودھراں میں اچھی مہم چلائی، وہ تحریک انصاف کو لودھراں میں کامیابی پرمبارکباد دیتے ہیں، جہاں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن اچھی تھی وہ جیت گئی، جہاں پی ٹی آئی بہتر تھی کامیاب ہوگئی، جہاں ہار وہاں دھاندلی اور جہاں جیت وہاں شفافیت کا شور مچانا درست نہیں
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری چند روز قبل وی آئی پی پروٹوکول کے باعث جاں بحق ہونے والی 10 ماہ کی بچی بسمہ کے گھر پہنچے اور اس کے والد سے تعزیت کی۔ بلاول بھٹو زرداری بغیر پروٹوکول کے لیاری میں واقع ننھی بسمہ کے گھر پہنچے اور اس کے والد نے تعزیت کی۔ پیپلز پارٹی کے چیرمین نے نثار کھوڑو کے بیان پر معذرت کی اور بسمہ کے والد کو سرکاری نوکری کی یقین دہانی بھی کرائی
لاہور: وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کےلیے گئے قرضے ہم نے ادا کیے لیکن شکایت نہیں کی اور 2600 ملین ڈالرکی بجائے 1300 ملین ڈالر ادھار لےکرملک چلارہے ہیں۔ لاہور میں انکم ٹیکس افسران سے خطاب کے دوران وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ ملک اسٹیٹس کو سے نہیں چل سکتا ہے، موجودہ حکومت سے پہلے پاکستان کو دیوالیہ قراردینے کی تیاریاں ہوچکی تھیں ، گزشتہ حکومت کےلیے گئے قرضے ہم نے ادا کیے لیکن شکایت نہیں کی۔ سب جانتے ہیں کہ عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان آنا بند کردیا تھا لیکن آج عالمی ادارے پاکستان کی معیشت میں بہتری کے معترف ہیں،