پریرا کو چار سال کی پابندی کا سامنا

| وقتِ اشاعت :  


کولمبو: سری لنکن اوپنر کشال پریرا کے ڈوپ ٹیسٹ کے دوسرے نمونے کے نتائج بھی مثبت آئے ہیں جس کے باعث ان پر چار سال پابندی کا خدشہ ہے۔
اکتوبر میں پریرا کا ڈوپ ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج مثبت آنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے 25 سالہ بلے باز کو معطل کردیا تھا۔
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سری لنکن کرکٹ نے انہیں اس معاملے پر مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ سے واپس بھیج دیا تھا۔
جمعے کو سری لنکن وزیر کھیل دیا سری جیاسیکرا نے بتایا کہ آئی سی سی نے ہمیں بتایا ہے کہ پریرا کا ممنوعہ ادویہ کے استعمال کے حولے سے کیے گئے دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ بھی مثبت آیا ہے



سعودی عرب میں اسپتال میں آگ لگنے سے 31 افراد جاں بحق، 110 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: سعودی عرب کے شہر جازان میں ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 31 افراد جاں بحق جب کہ 110 زخمی ہو گئے۔ سعودی عرب کی شہری دفاع کے مطابق سعودی عرب میں یمن کی سرحد کے قریب شہر جازان کے جنرل اسپتال میں جمعرات کی علی الصبح آگ لگ گئی۔ شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے سب سے پہلے اسپتال کی پہلی منزل میں واقع زچہ بچہ وارڈ کو اپنی لپیٹ میں لیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اسپتال کے دیگر حصے بھی اس کی لپیٹ میں آگئے



ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: جشن عید میلاد النبیﷺ آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں شہر شہر اور گلی محلوں میں ریلیاں اور جلسے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
ملک بھر میں عاشقان رسول کی جانب سے گزشتہ روز نماز مغرب کے ساتھ ہی خاتم النبین، سید المرسلین آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کی خوشیاں منائی جارہی ہیں، ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر، قصبے اور گاؤں کی گلیاں، کوچے، بازار اور چوراہے برقمی قمقموں سے منور ہیں اور ہر سو سبز پرچموں کی بہار ہے،



سنگین میں مقامی کمانڈر سمیت ’پچاس طالبان‘ ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے مطابق صوبے ہلمند کے ضلع سنگین میں گذشتہ رات سرکاری فورسز سے لڑائی میں ایک مقامی طالبان کمانڈر سمیت پچاس طالبان شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔افغانستان کی سرکاری فورسز ضلع سنگین کا قبضہ طالبان سے چھڑانے کی کوشش کر رہی ہیں جنھوں نے بدھ کو پورے ضلع پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔ افغان حکام کا کہنا ہے شدید جنگ کے بعد سرکاری فورسز نے ضلع سنگین میں اہم عمارتوں پر قبضہ کر لیا جبکہ امریکی افواج اس دوران فضائی کارروائی کرتی رہیں



پاکستان بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا مخالف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششوں کے خلاف ہے. پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی خارجہ اُمور کمیٹی کے سامنے اظہارِ خیال کرتے ہوئے خارجہ سیکریٹری اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان شام میں غیر ملکی افواج کی مداخلت کے بھی خلاف ہے اور عرب جمہوریہ شام کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے.
اس موقع پر شامی بحران کا پُر امن حل تلاش کرنے کی ضرورت کے حوالے سے پاکستانی موقف کا بھی اعادہ کیا



2 مسلم ممالک میں کرسمس تقریبات پر پابندی

| وقتِ اشاعت :  


بندر سری بگوان، موغا دیشو : صومالیہ اور برونائی دارالسلام نے کرسمس اوے نیو ائر کی تقریبات پر پابندی عائد کر دیں۔ دونوں ممالک کی حکومتوں کا کہنا ہے کہ ان تقریبات سے مسلمانوں کے عقائد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ برونائی دارالسلام میں اس حوالے سے عوامی سطح پر تقریبات منانے والوں کو 5 سال قید کی سزاء دینے کا بھی اعلان کیا، برونائی درالاسلام کے بعد صومالیہ کی حکومت نے بھی پابندی کا اعلان کیا



بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان اور اسپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان اور اسپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا۔ دونوں عہدوں کیلئے امیدواروں کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے اور دو الگ الگ سیشنز میں انتخاب بھی آج کے دن ہی ہوگا۔ سیکریٹری بلوچستان اسمبلی اعظم داوی نے بتایا کہ گورنر بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج جمعرات کی صبح طلب کیا ہے جس میں پہلے مئی سے اب تک خالی اسپیکر کے عہدے پر امیدوار کا انتخاب ہوگا اس کے بعد قائد ایوان (وزیراعلیٰ ) کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائیگا۔ اسپیکر کے عہدے کیلئے ہم نے جو شیڈول گورنر بلوچستان کو منظوری کیلئے بجھوائے ہیں ۔ اس کے بعد صبح دس سے گیارہ بجے اسپیکر کیلئے امیدواروں کی جانب کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے



وزیراعلیٰ کے استعفے کے ساتھ ہی صوبائی کابینہ تحلیل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے مستعفی ہونے کے بعد کابینہ تحلیل کردی گئی‘ اتحادی جماعتوں کے پاس وہی وزارتیں ہونگی جبکہ وزارت دیگرممبران کے سپرد بھی کیے جانے کابھی قوی امکان ہے ۔ مسلم لیگ ن کے پاس پچھلے ڈھائی سال کے دوران صرف دووزارتیں تھی اب امکان ہے



گوادر سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلوچوں کے تحفظات کو پیش کرنیکا سبب ہوگا بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان کے مطابق پارٹی کی جانب سے گوادر میں بلوچوں کو درپیش مسائل خدشات و تحفظات کے حوالے سے 10 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس اہمیت کی حامل ہوگی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین کو دعوت دی جائے گی آل پارٹیز کانفرنس اس حوالے سے افادیت اور اہمیت زیادہ ہے کہ بلوچستان میں حکمرانوں نے اپنے ڈھائی جو گزارے ہیں اس دور میں گوادر کے مقامی بلوچوں کو مکمل نظرانداز کیا گیا اس لئے آج عوام پانی جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں اور پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں انہوں نے جو وعدے کئے وہ وعدے تک محدود رہے عملاً گوادر کے بلوچوں کی سماجی زندگی گزارنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے



نواب ثناء زہری بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہونیکا امکان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں ڈھائی سال کیلئے وزارت اعلیٰ کے منصب پر نواب ثناء اللہ زہری بلامقابلہ منتخب ہونگے، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کسی نے بھی وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کافیصلہ نہیں کیاگیاہے۔ مری معاہدے کو ڈھائی سال مکمل ہوگئے۔ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو پیش کردیا جسے منظور کرلیاگیا۔آج وزیراعلیٰ کا چناؤ عمل میں لایاجائے گا‘ارکان اسمبلی اپناووٹ کاسٹ کرینگے