کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں قوم پرستوں کی موجودہ حکومت نے بلوچستان کو ایک بدترین پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے جس سے نکالنے کیلئے برسوں درکار ہوگی بغیر دلیل اور کارکردگی کے بات کرنے والے حکومت نے 50ارب روپے لیپس کرکے صوبہ دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے حقوق دلانے والوں نے اس نعرے کی آڑ میں اہل بلوچستان کو حقوق سے محروم کردیا ہے بلند آواز سے بات کرنے والے حکومت سے کہتے ہیں کہ دلیل کے بغیر آواز جتنی بلند بے اثر رہتی ہے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی ایک وفد سے بات چیت کے دوران کہی‘
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کا مشترکہ اجلاس بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کی زیر صدارت مینگل ہاؤس سریاب روڈ میں منعقد ہوا اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی و پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالمالک پانیزئی ، صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکڑ اور اے این پی کے صوبائی ترجمان مابت کاکا نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مختلف امور زیر غور آئے بلوچستان کے بہت سے مسائل پر دونوں پارٹیوں میں اتفاق پایا گیا
کوئٹہ : جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل سیاسی اورمعاشی ہیں حکمران عوام کو اعتماد میں لیں حکمران اتحاد کا انتشاربلوچستان کے حالات کو دوبارہ انتشار کاشکار کر رہاہے عوام اپنے مسائل کاحل چاہتے ہیں نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے جرائم کی طرف جارہے ہیں ۔ اقتصادی راہداری کا فائدہ سب سے زیادہ بلوچستان کو ملنا چاہیے بلوچستان کے دوردرازعلاقے پسماندگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔عوام کوصحت تعلیم روزگار انصاف کی سہولتیں میسر نہیں حکمران اوران کے بچوں کو ہر قسم کی وی آئی پی سہولیات میسر نہیں ۔سازش کے تحت امت کے درمیان یکجہتی واتحادپارہ پارہ کی جار ہی ہے ۔جمہوریت کے نام پر آمریت کے پیداوار نے ملک وعوام کو برباد کر دیا ہے ۔ پاکستان کو سیکولر لادین بننے کی سازش ہورہی ہیں ۔جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں کے دل مطمئن ہوں گے کہ ہم اچھی پارٹی میں آئے ہیں
کوئٹہ : گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو تاخیر سے صوبہ کا درجہ ملا جس کے نتیجے میں یہاں کے لوگ بہت دیر تک ترقی کے عمل میں شریک ہی نہ ہوسکے او ربلوچستان دوسرے صوبوں کے مقابلے میں ترقی کے سفر میں پیچھے رہ گیا تاہم انہوں نے کہا کہ اب صوبے کی پسماندگی دور کرنے کی سنجیدہ کاوشیں ہورہی ہیں اور خاص طور سے گذشتہ تین سال سے موجودہ حکومت نے صوبے میں ہمہ گیر اور بامعنی ترقی کے عمل کا آغاز کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی تاریخ میں پہلی بار ادارے تعمیر ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایئرکموڈور مصطفی انور کی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے پی اے ایف ایئروار کراچی (PAF-Air War Collage) کے زیرتربیت آفیسران کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے میں موذی امراض کے تدارک اور ٹیکہ جات کی مہم کی کامیابی کے لیے عالمی ادارے صوبائی حکومت سے تعاون کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راہا (Raha) کے زیر اہتمام EPI سے متعلق ٹیکہ جات کی اسٹوریج کی استعداد کا ر میں اضافے اور Prosthetic اور آرتھوپیڈک پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان وسیع و عریض صوبہ ہے، جبکہ حکومت کے وسائل انتہائی محدود ہیں، عالمی امدادی ادارے صحت عامہ اور ای پی آئی اور دیگر موذی امراض کے تدارک کے لیے صوبائی حکومت سے موثر تعاون کریں، تاکہ صوبے سے موذی امراض کا خاتمہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پرامن، تعلیم یافتہ اور صحت مند بلوچستان ہمارا مشن ہے،
کوئٹہ: ریاستوں اور سرحدی امورکے وفاقی وزیر جنرل (ریٹائرڈ)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ مری معاہدہ حقیقت ہے جس کو میر حاصل خان بزنجو اور محمود خان اچکزئی نے بھی تسلیم کیا ہے معاہدے کے مطابق حکومت 4 دسمبر کو تبدیل ہو نا تھا لیکن اس میں تاخیر ہوئی لیکن جلد اس پر عملدرآمد کی امید ہے۔ راہا منصوبے کے تحت افغان مہا جرین کی آمد کے باعث متاثرہ ہونیوالے علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی جاری ہے جس پر منصوبے کی مالی معاونت کرنیوالے ممالک نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا
کوئٹہ: سیکیورٹی کے نام پر ٹرانسپورٹرز کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ کئی گھنٹے بلاوجہ روک کر ٹرانسپوٹرز کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹرانسپورٹرز نمائندگاں کو اعتماد میں لیکر اپنے اصول وضع کرے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان بھر کے روٹ ٹرانسپورٹرز نمائندوں میر حکمت علی لہڑی، عبداللہ کرد، حاجی جمعہ خان بادینی اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جگہ جگہ قائم چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے نام سے ٹرانسپوٹرز کو تنگ کیا جا رہا ہے اور اب نوبت ٹرانسپورٹرز کو تذلیل کرنے کی صورت میں پیش آرہی ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان میں فروغ تعلیم کے نام پر ایک نام نہاد رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن ایکٹ کسے بھی صورت میں قبول نہیں پرائیویٹ اسکولز کو اعتماد میں لئے بغیر راتوں رات ایک ادارے کو تمام اختیارات سونپی گئی ہیں جس سے پرائیویٹ اسکولز کومالکان کو خدشات لائق ہیں پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیشنل ایجوکیشن کونسل کے چیئر مین سید خالد شاہ جنرل سیکرٹری عبدالحنا ڈپٹی چیئر مین خالد محمود اور دیگر نے کہا کہ ورلڈ بنک کے تعاون سے بلوچستان میں پرائیویٹ اسکولز کے مدد کیلئے بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیاتھا مگر اس نام نہاد ایکٹ کے ذریعے محکمہ تعلیم کو نظر انداز کر کے اسی اداروں کو زیادہ اختیارات دیئے گئے اس ادارے میں اپنی اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر بلوچستان کی دو ہزار دو سو ستر پرائیویٹ اسکولز کی رجسٹریشن غیر ضروری طور پر منسوخ کر کے دوبارہ رجسٹریشن کرانے کے احکامات جاری کیئے
کوئٹہ : بلوچستان کے مسئلے کو کبھی سمجھنے کی کوشش نہیں کی گئی اور اسے طاقت کے ذریعے سے حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ بلوچستان آج بھی پسماندگی کا رونا رو رہا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب میں نئے افراد کی جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پورے خطے کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ اور یہ حصہ سینٹرل ایشیاء سے لیکر مڈل ایسٹ، افغانستان سے لیکر چین تک عالمی مفادات کی کشمکش میں مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن اور انسانوں کے ساتھ حیوانی سلوک کا آغاز مشرف دور حکومت سے شروع ہوا تھا وہ آج بھی جاری ہے۔ قوم پرستی کے دعویدار جماعتوں نے بھی عوام کو مایوشی کے سوا کچھ نہیں دیا
تربت : نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور صوبائی اسمبلی حلقہPB-50کیچIIIکے امیدوار کہدہ محمد اکرم دشتی نے کہاکہ 31دسمبر کوہونے والے ضمنی الیکشن میں عوام چمک دمک اور موسمی امیدواروں کومسترد کردیں گے ‘ جو لوگ10سال تک حلقہ میں کسی فاتحہ پربھی آنے کی زحمت نہ کرسکے اور جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کوبھلا دیاتھا31دسمبر کو عوام انہیں بھلادیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما قاضی غلام رسول بلوچ اور محمدجان