کوئٹہ: گوادر کے علاقے پسنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پسنی سے جنوب میں پانچ کلو میٹر دور کولی ہلک ریک پْشت میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔