الیکشن اعلان نہیں ہو ا تو تحریک 10مہینوں تک جاری رہے گی ، عمران خان ۔

| وقتِ اشاعت :  


گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے 6 سوالوں کا جواب مانگتے ہوئے کہا ہے اگر الیکشن کا اعلان نہیں کیا گیا تو یہ تحریک اگلے 10 مہینوں تک چلتی رہے گی۔گھکر میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے 6 سوال ہیں ان کا جواب دیا جائے، جب میں وزیراعظم تھا تو امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو دھمکی کیوں دے رہا تھا، ارشد شریف کو باہر جانے پر کس نے مجبور کیا، کون ہے جو ملک میں ہماری آزادی لینا چاہتا ہے اور چوتھا سوال کون ہے جنہوں نے اعظم خان پر تشدد کروایا اور ایف آئی اے کو حکم دے رہا تھا، شہباز گل پر تشدد کرنے والے کون تھے۔



سائنس ٹیکنالو جی کے شعبے میں او آئی سی ممالک کا باہمی تعاون قابل ستائش ہے ، آغا حسن بلوچ ۔

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر براے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے جمہوریہ قازقستان کے سفیر یرحان کستافن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفود کی سطح پر بات چیت، مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاسوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط سمیت سائنس، ٹیکنالوجی، اختراعات اور علاقائی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



لاپتہ افراد کے مسئلے پر سنجیدگی نہ دکھائی گئی تو حکومت چھوڑ دیں گے،آغا حسن بلوچ۔

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی: جے یو آئی کے مرکزی مجلس عمومی کے رکن مولانا عطا ء اللہ شاہ ایڈوکیٹ اور جمعیت کے سینئر رہنماء محمد خان کبزئی نے اسلام آباد میں بی این پی مینگل کے مرکزی رہنماء وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی آغا حسن بلوچ سے ملاقات کی ۔



اس وقت بلوچستان کو ایک مرتبہ پھر نیشنل پارٹی کی ضرورت ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت : تعلیم اور صحت کے ادارے برباد کردیئے گئے ہیں، اس وقت بلوچستان کو ایک مرتبہ پھر نیشنل پارٹی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کیچ کے ساتواں ضلعی کونسل اجلاس بنام شہید ڈاکٹر لعل بخش بلوچ کے ریجنل سیکرٹریٹ تربت میں کیا۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے شہید ڈاکٹر لعل بخش بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر لعل بخش بلوچ اور شہید شفیع بزنجو نے سخت اور مشکل حالات میں شہر سے دور پسماندہ علاقوں میں جاکر عوام کو علاج کی سہولیات فراہم کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شہادت سے نہ صرف علاقے کے عوام بلکہ بحیثیت قوم نقصان پہنچا۔



لاپتہ افراد کے کسی بھی مقابلے میں مارے جانے کی تفصیلات نہیں، جسٹس محمد نورمسکانزئی قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ڈپٹی انسپکٹر جنرل محکمہ انسداد دہشتگردی بلوچستان اعتزاز گورایہ نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی نے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شفقت اللہ کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے،سی ٹی ڈی نے ایک سال میں 666افراد کو گرفتار کیا جن میں سے 121کو سزائیں ہیں،لاپتہ افراد کی جانچ پڑتال کے حوالے سے باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے۔



عمران نیازی کو چاہئے کہ وہ ہوش کے ناخن لے ٗ علی مدد جتک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وسابقہ صوبائی وزیر حاجی میر علی مدد جتک نے عمران خان کے بیانیئے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کو چاہئے کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور اپنے سیاسی مقاصد اور فتنہ سازیوں کے لئے ملکی اداروں پر الزام تراشیوں کے بجائے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں کہ اس نے اپنے چار سالا دور اقتدار میں پاکستان کے عوام کو کیا دیا ہے۔



خواتین کی ڈرائیونگ کی سہولت کیلئے لیڈیز کانسٹیبل تعینات کئے گئے ہیں، ڈی آئی جی کوئٹہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر)غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ بلوچستان قبائلی صوبہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر ڈرائیونگ کرنے والے خواتین کی سہولت کے لئے ٹریفک پولیس میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور چیکنگ کے لئے 3 لیڈیز کانسٹیبل کی پہلے مرحلے میں تعیناتی کی گئی ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو رواں دواں رکھا جاسکے۔



بلوچستان کے اخبارات کو سبسڈی دی جائے،اے پی این ایس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: آل پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی کی بلوچستان کمیٹی کااجلاس چیئرمین وسیم احمد کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں بلوچستان سے شائع ہونے والے اخبارات کو درپیش مسائل کا جائزہ لیاگیا ،اجلاس میں شریک ممبران نے مہنگائی کی وجہ سے نیوزپرنٹ اور پرنٹنگ میٹریل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیااور حکومت سے مطالبہ کیاہے۔



بلوچستان کے قومی مفادات عزیز ہیں سمجھوتہ نہیں کریں گے ، اختر مینگل ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے اپنے ایک بیان میں گزشتہ دنوں پنجپائی کے علاقے سرلٹھ سے قبائلی عمائدین سردارزادہ محمدعالم پرکانی ،میرحاتم پرکانی ،کلی رودینی پنجپائی سے سماجی و قبائلی رہنما ملک عبدالسلام رودینی ،لالا عبدالرشید رودینی اورکوئٹہ سے ڈاکٹرمحمد مراد بگٹی اورشاہ محمدبگٹی کو اپنی برادری دوست و اقارب سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی میںشمولیت اختیارکرنے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا کہ وہ اپنے علاقوں میں پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے سیاسی ،قبائلی عمائدین کی پارٹی میں شمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں سے لوگ جس انداز میں پارٹی کے بیانیہ ،موقف اورسیاست سے متاثر ہوکر شامل ہورہے ہیں یہ انکی سیاسی شعوری سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔