کوئٹہ: سنیئر سیاستدان سابق سینیٹرنوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی نے کہاہے کہ بلوچستان کے لوگوں کا اعتماد ہی میرا اعزاز، آباؤ اجداد کی تاریخ اور سیاسی کارکنوں کی وفاء میرا سرمایہ ہے، صوبے کی سیاسی تاریخ میں شرمندہ نہیں، سیاست کبھی ذاتی مفاد، عہدؤں اور مراعات کیلئے نہیں کی، صوبے کے حقوق، قومی عزت، کردار اور وقار کیلئے سرمال قربان کیا۔