|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2023

کوئٹہ:  چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پی پی پی موڈ کے تحت ایک اور اہم منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ جمعہ کو چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں پی پی پی موڈ کے تحت ایک اور اہم منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ TVET سیکٹر میں سٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر آف ایکسی لینس حب،پرائیویٹ سیکٹر کا معروف ادارہ ZABTEC اگلے تین کے لئے چلائے گا۔

ادارے میں 2700 طالب علموں کو 18 سے زیادہ ٹریڈز میں تربیت دی جائے گی۔اجلاس کی لیڈا کو حب اسپیشل اکنامک زون فیز-2 پر کام کے فوری آغاز کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی پی پی اتھارٹی کو حب سپیشل اکنامک زون فیز-2 میں بہت سی صنعتوں کے فروغ کے لئے تجاویز موصول ہوئی ہیں وفاقی اور صوبائی پی ایس ڈی پی کے تحت پہلے ہی SEZ فیز I پر ایک معقول کام مکمل ہو چکا ہے،اجلاس کو خاران ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے حوالے سے تعلیم فاؤنڈیشن کی ورک پلان اور پیشرفت پر بریفنگ دی گئی جس پر حکومت کی جانب سے تمام رکاوٹوں کو فور ی طور پر دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خاران ٹیکنیکل سینٹر میں اگست کے آغاز ہی سے مکمل تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔اجلاس میں کوئٹہ میں گرین بس سروس کو ایک نجی کمپنی کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت ہے کہ گرین بس سروس کے منصوبے پر طور پر فوری عملدرآمد کا آغاز کیا جائے،کوئٹہ کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحی ہے،چیف سیکرٹری نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو آئندہ دو ہفتوں کے دوران منصوبے کا مکمل ورک پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی پی پی اتھارٹی کے ایم ڈی و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔