|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

پشین :  پشین کے علاقے کلی حرمزئی میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کلی حرمزئی کے قریب میں واقع لمڑان پولیس چوکی پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کر کے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس ہیڈ کانسٹیبل نعمت اللہ تریث شہید ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہید اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا،

تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس بزدلانہ حملے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شہید اہلکار کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *