وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی،تحریک عدم اعتماد بلوچستان عوامی پارٹی، پی ٹی آئی، عوامی نیشنل پارٹی کے 14ارکان کے دستخطوں سے جمع کروائی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق بدھ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند، ارکان اسمبلی اصغر خان اچکزئی، میر سلیم کھوسہ، میر عارف جان محمد حسنی، سردار سرفراز ڈومکی بلوچستان اسمبلی پہنچے



اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے کا ہوگیا

| وقتِ اشاعت :  


ڈالر کی قیمت میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر دو روپے ایک پیسہ مہنگا ہو کر 197 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے کا ہو گیا ہے۔



چینی شہریوں کی سلامتی کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعظم شہباز شریف اور چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کیلئے پرعزم ہے۔



جامعہ کراچی واقعہ ، چینی زبان کی تدریسی عمل معطل ، چینی اساتذہ وطن روانہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:  جامعہ کراچی میں گزشتہ ماہ خود کش دھماکے کے بعد کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور این ای ڈی یونیورسٹی میں چینی زبان کی تدریس عملی طور پربند ہوگئی ہے اور پاکستانی بچوں کو چینی زبان کی تعلیم دینے والے چینی اساتذہ اتوار کی شام سے اپنے وطن روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ بھی اطلاع ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں میں قائم کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ بھی چین روانہ ہوگئے ہیں۔



فوری انتخابات اور نگراں حکومت پر مشاورت، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا، جس میں فوری انتخابات اور نگراں حکومت کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی اور حکومتی مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت… Read more »



وزیر اعظم کاپیر کوہ میں ہیضے کی وبا کا نوٹس وفاقی و صوبائی حکومتوں کو وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد/کوئٹہ (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیر کوہ میں ہیضے کی وبا کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔



ڈیرہ بگٹی ،ہیضہ کی وباء نے تشویشناک صورتحال اختیارکرلی مزید 2بچے جاں بحق تعداد 19ہوگئی ،متعدد کی حالت غیر

| وقتِ اشاعت :  


کوہلو: ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں رواں ہفتے پھیلنے والے وبائی مرض ہیضے نے سینکڑوں افراد کو لپیٹ میں لے لیا ہے گزشتہ روز دو بچے مزید ڈائریا کی وجہ سے جان سے گئے ہیں 7ماہ کی ماہ نور اور آٹھ سالہ اسد جاں بحق ہوگئے ہیں جس سے ایک ہفتے کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19تک پہنچ گئی ہے جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے پیر کوہ میں ہیضے کی وباء آلودہ اور مضر صحت پانی کی فراہمی سے پھیل گئی ہے جہاں او جی ڈی سی ایل مقامی لوگوں کو پانی فراہم کرتا ہے مگر بارشیں نہ ہونے اور پانی کی ٹینک میں گندجمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئی ۔



عمران خان سیاست نہیں سازش کر رہے ہیں ، شہباز شریف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں آج ریاست اور آئین پاکستان کو چیلنج کیا گیا، قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی اداروں کے خلاف سازشی بیانیہ گھڑنے والا اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی سیاست نہیں سازش کررہا ہے، یہ سازش پاکستان کے خلاف ہورہی ہے، ایک شخص کی انا، تکبر ، جھوٹ پر پاکستان قربان نہیں کرسکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی خانہ جنگی کرانے کی کوشش کررہا ہے، عمران نیازی سیاست نہیں سازش کررہے ہیں ملک میں خانہ جنگی کرانے کی سازش کچل دینگے، عمران نیازی آج کے دور کا میر جعفر اور میر صادق ہے، پاکستان کو لیبیا اور عراق بنانا چاہتا ہے، میرصادق کے ساتھ بھی صادق لگا ہوا تھا۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کو بھی سرکاری صداقت کا سرٹیفکیٹ ملا تھا، پاکستان کے 22کروڑ عوام، آئین اور قومی ادارے ایک شخص کے غلام نہیں ہیں، عمران نیازی عوام کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے۔