کوئٹہ: صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت مستحکم ہے اتحادیوں اور کابینہ کے اراکین کا وزیراعلیٰ پر مکمل اعتماد ہے مشیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کی پالیسی پر کاربند ہے تاہم بعض عناصر کو صوبے کا سیاسی استحکام اور ترقیاتی عمل ہضم نہیں ہورہا ہے انہو ں نے واضع الفاظ میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو کمزور کرنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی مشیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو عزت و احترام دینا بلوچستان کی روایات میں شامل ہے۔
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی جس میں تحریک عدم اعتماد سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ پارلیمنٹ لاجز پہنچے۔ پارلیمنٹ کے لاجز میں وزیراعظم نے بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سے ملاقات کی۔
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی اکثریت اپوزیشن کا ساتھ دینے کو تیار ہوگئی۔پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق (ق )لیگ اور ایم کیو ایم کے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے اعلان کے ساتھ ہی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد آجائے گی۔ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جے یو آئی، بی این پی مینگل، اے این پی اور یار محمد رند مل کر حکومت بنائیں گے۔
کوئٹہ: وفا قی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لئے اطمینان کی تحریک ہو گی عمران خان اگر سڑکوں پر نکل آئے تو وہ واقعی خطرناک ثابت ہونگے، تحریک عدم اعتماد میں حمایت کیلئے اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی کو بلیک میل اور ہارس ٹریڈننگ کر رہی ہے، اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ معاملات کو خوش اصلوبی سے طے کر لئے ایسا نہ ہو کہ انہیں 10سال تک انتظار کرنا پڑے، عمران خان کے ساتھ چٹان اور سائے کی طرح کھڑا ہوں، پانچ پانچ ووٹوں پر لوگ بلیک میلنگ کر کے پنجاب کی وزرات اعلیٰ مانگ رہے ہیں، پارلیمنٹ لاجز پر چڑھائی کی کوشش کی کسی ملیشیاء کو اجازت نہیں ہو گی۔
اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم آرمی چیف اور وفاقی وزیر پلاننگ کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے گئے جنوبی بلوچستان پیکج کے دور رس نتائج برآمد ہونگے اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ہم نے وفاقی حکومت سے نارتھ بلوچستان پیکج کی بھی درخواست کی ہے جس سے جنوبی اور شمالی بلوچستان کی متوازن ترقی یقینی ہو گی۔
اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز میں خیمہ زن ہونے والی جمیعت علما اسلام کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کی بے دخلی کے لیے اسلام آباد پولیس پہنچ گئی اور جے یو آئی کے رکن اسمبلی جمال الدین سمیت 15 سے 20 ارکان کو حراست میں لے کر پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن کا آغاز کردیا۔
سبی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتیں بروئے کار لانے کیلئے انہیں ہنر مند بنانا ناگزیر ہے، جدید تعلیم سے بلوچستان کے نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے، بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے مختلف راستے کھولے جا رہے ہیں، ملک کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کیلئے جدید تعلیم اور ہنر کی فراہمی کے پروگرام ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، دنیا کی وسیع مارکیٹ میں ہنرمند نوجوانوں کی بڑی ضرورت ہے، وقت کی ضروریات کو مدنظر رکھنے والی قومیں ہمیشہ کامیاب رہتی ہیں، ہمارے ملک کو تیزی سے ترقی کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سبی میلہ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ طاقت سے نہیں بلکہ بات چیت اور احساس محرومی کے خاتمے سے حل ہو گا ہر چند سال بعد پیدا ہونے والی شورش کو طاقت کے زریعہ دبایا گیا لیکن اس کا مستقل حل نہیں نکالا گیا شورش میں بلوچستان کے نوجوانوں کو استعمال کیا جاتا رہا جسکا سب سے زیادہ نقصان ہماری یوتھ کو پہنچا ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائیزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں بزریعہ ویڈیو لنک شر یک ہوتے ہوئے کیا۔