بلوچستان کو قریب لانے کیلئے صوبے کے لوگوں کو ان کا حق دیا جائے ،امید حیدر ہوتی، میاں افتخار حسین

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو قریب لانے اور ساتھ لے کر چلنے کے لئے ضروری ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو ان کا حق اورچین کی طرز پر سی پیک منصوبے سے کم ترقیاتی یافتہ علاقوں کو ترقی دی جائے ، مہنگائی ، غربت اور افلاس نے عوام کا جینا دوبھر کر دیاہے ، برسراقتدار وزیراعظم کہا کرتے تھے کہ ملک میں مہنگائی تب ہوتی ہے جب حکمران کر پٹ ہوں موجودہ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے عمران کو ایماندار کہا جائے یا کرپٹ ؟ اب تو پی ٹی آئی کے اندر سے بھی ان کی مخالفت کی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔



بلوچستان کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں برفباری سردی کی شدت میں اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


کوہٹہ: بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کے بعد سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا زیارت میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیاگیا کوئٹہ اور قلات میں ایک ایک انچ برف پڑی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ،مستونگ،قلات،زیارت، سوراب،قلعہ سیف اللہ سمیت صوبے کے مختلف شمالی علاقوں میں رات سے بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوا، صبح تک اس دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز برف باری ہوتی رہی ، برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 اور قلات میں منفی5 ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیاگیا،ژوب میں درجہ حرارت1،دالبندین میں 2،پنجگورمیں 3،خضدار اورسبی میں درجہ حرارت7،لسبیلہ میں 11ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیاگیا



ریکوڈک ، حکومت اورٹیتھیان کمپنی 50فیصد حصے پر متفق

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد /کوئٹہ : ریکوڈک کیس میں حکومت اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں حکومت اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان پچاس فیصد شیئرز پر اتفاق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ریکوڈک معاملے پر سابقہ معاہدے میں پاکستان کا شیئر صرف 25 فیصد تھا، پاکستان اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان معاہدہ فروری میں طے ہونے کا امکان ہے۔



زور لگانے والے تھک جاہینگے ،مگر ہم بلوچستان کے حقوق بارے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،اخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے وڈھ میں گزشتہ روز ایم این اے فنڈز سے جاری مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا ،گرِیڈ اسٹیشن اورناچ کا افتتاح کردیا ،آج گروک گریڈ اسٹیشن کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کرینگے ۔پارٹی ذرائع حالیہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے ایم این اے فنڈز سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہیں گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل پارٹی کے ایم پی میر محمد اکبر مینگل اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ اپنے حلقے میں جاری مختلف منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔



گوادر میں 7سوارب روپے خرچ کررہے ہیں ،فواد چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


لاہور:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہگوادر میں700ارب روپے خرچ کر رہے ہیں اور بلوچستان کو اب تک کبھی اتنا بڑا پیکج نہیں ملا ،نیا میکنزم بنا رہے ہیں اور چھ ماہ میں گوادر کے بنیادی مسائل حل ہوں گے۔آپ نے اتنا بڑا قرضہ بھی لیا ہو اورباہر سے بیٹھ کر آرٹیکل بھیجنا شروع کر دیں اور معیشت پر لیکچر دیں یہ اخلاقی طو رپر کیسے درست ہے ۔



بلوچستان میں درباری لوگوں کواسمبلی میں لاکر حقیقی قیادت کا راستہ روکا جارہا ہے ،ڈاکٹرمالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت: بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ و نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی بی این پی عوامی کے مرکزی سنیئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند سے ان کی رہائشگاہ سٹلائٹ تربت میں اہم اور طویل ملاقات، ملاقات میں ملکی و موجودہ سیاسی صورتحال، گزشتہ جنرل الیکشن میں اداروں کی مداخلت اور اپنے مند پسند غیر سیاسی لوگوں کے حق میں دھاندلی۔



سردار اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد/کوئٹہ: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بی این پی مینگل کے سربراہ اختر جان مینگل نے منی بجٹ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے پارلیمان کے اندر اور باہر ملکر حکومت کو بھرپور ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا ہے ۔بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، آغا حسن بلوچ، میر ہاشم نوتیزئی، مفتی ابرار احمد شریک ہوئے ۔



مری کے لوگ خوش قسمت ہیں انکی بات سنی گئی ،بلوچستان میں اجتماعی قبر اور سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے جانیوالے پر کوئی بات نہیں کرتا ،اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ریکوڈک پر بلوچستانیوں کی مرضی کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں ،مری کے لوگ خوش قسمت ہے کہ پارلیمنٹ اور میڈیا نے ان کی بات سنی بلوچستان میں ایک قبر سے 250لاشیں نکالی گئی ،سی ٹی ڈی کی جانب سے ایک رات میں19لوگوں کو ماردیاجاتاہے۔



ریکوڈک معاہدہ مسترد کرتے ہیں ، تحریک چلانے کیلئے پی ڈی ایم اور پی پی سے رابطہ کرینگے ،ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس دوسرے روز بھی مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، حمید گل، ملک نذیر، رجب علی رند، حاجی عطامحمد بنگلزئی، نواز سالار، تاج مری، سردار کمال خان بنگلزئی، ایوب ملک، کبیر محمد شہی، ڈاکٹر محمد اسحاق، ڈاکٹر شمع اسحاق، عبدالحمید ایڈووکیٹ، نثار بزنجو، حاجی فدا حسین دشتی، طاہرہ خورشید، ڈاکٹر سرفراز، محراب مری، عبدالرسول بلوچ، ایوب قریشی، ایڈووکیٹ لیاقت چوہان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔



سریاب روڈ توسیع منصوبے میں نقائص پر کارروائی ہورہی ہے ،بارش متاثرہ علاقوں میں بحالی کام جاری ہیں ،کوتاہی برداشت نہیں ،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سریاب روڈ توسیع منصوبے میں نقائص چھوڑنے پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، کوئٹہ سمیت کسی بھی علاقے میں انتظامیہ کی لاپرواہی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائیگی، گیس پریشر کا مسئلہ وزیراعظم کے سامنے اٹھایا ہے صوبے کو گیس فراہم نہیں کی گئی تو گیس فراہمی کے ذمہ داراداروں سے انہی کی طرح نمٹیں گے، برفباری اور بارش کے بعد کی صورتحال فی الحال قابو میں ہے ۔