|

وقتِ اشاعت :   January 20 – 2022

وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے وڈھ میں گزشتہ روز ایم این اے فنڈز سے جاری مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا ،گرِیڈ اسٹیشن اورناچ کا افتتاح کردیا ،آج گروک گریڈ اسٹیشن کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کرینگے ۔پارٹی ذرائع حالیہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے ایم این اے فنڈز سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہیں گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل پارٹی کے ایم پی میر محمد اکبر مینگل اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ اپنے حلقے میں جاری مختلف منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سب تحصیل اورناچ کے دورے کے دوران انہوں نے اپنے فنڈز سے منظور ہونے والے 132 KVاورناچ گریڈ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا اس پہلے سردار محمد اختر مینگل نے کراڑو اور سونارو میں جاری ڈیمز کا دورہ بھی کیا اس موقع پر ایکسیئن ایریگیشن سعد احمد نے انہیں مختلف ڈیمز پر جاری کام پر بریفنگ دیا اس موقع پر سردار اختر جان مینگل کا کہنا تھا کہ بارشیں نہ اور پانی کو بروقت اسٹوریج نہ کرنے وجہ سے پانی کا لیول انتہائی نیچے چلا گیا ہے جسکی وجہ بلوچستان پانی کے حصول میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں بلوچستان کو اس وقت بڑے بڑے ڈیمز کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ڈیمز نہ بنے کی وجہ سے بارشوں کے قدرتی پانی ضائع ہو رہا ہے.

امید ہے کہ ان علاقوں میں ڈیمز کے تعمیر سے علاقوں پانی کا لیول بہتر ہوگا دورے کے دوران اورناچ گریڈ اسٹیشن افتتاح کے موقع پر پارٹی رہنماوں قبائلی عمائدین اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورناچ گریڈ اسٹیشن یہاں کے عوام کا درینہ مطالبہ تھا گریڈ اسٹیشن کے بنے سے یہاں پر زرعی انقلاب آئیگا اورناچ دروہ جدید میں بلوچستان کے دیگر شہروں کی طرح مختلف مسائل سے شکار ہے اپوزیشن کا حصہ ہوتے ہوئے کوشش ہے کہ حلقے کے عوام کے مسائل حل ہوں دس ارب روپوں کو ہڑپ کرنے کا الزام لگانے والے آج آپے سے کیوں باہر دیکھائی دیے رہے ہیں ہم نے جب عمران خان کو ووٹ دیا تھا تو ایک معاہدہ کے تحت اس معاہدے میں بلوچستان مختلف علاقوں میں ترقیاتی اسیکمات بھی شامل تھی اور یہ منصوبے ان کا حصہ ہے یہاں کے عوام کو جھوٹی ترقیوں کا جھانسہ دینے والے پچھلے کئی ادواروں سے مختلف حکومتوں کا حصہ چلے آرہے ہیں انہوں نے کوئی اہم کارنامہ سرانجام نہیں دیا یہاں کے عوام نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں دیکھا ہے ہمیں ترقی مخالف کہنے والے لوگ بلوچستان کو کونسے چاند پر پہنچائے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ ہمارے منصوبوں کو ہضم ہونے کا بھی عادت اپنے آپ میں ڈال دیں عوام نے انہیں بہت پہلے سے مسترد کردیا ہے وہ ہر حوالے مسترد کیے جاچکے ہیں منصوبوں کی چوریاں پہلی بار یہاں دیکھ رہا ہوں ہم نے بلوچستان کے ترقی اور ان کے مسائل پر جسطرح اپنا موقف دیا شاہد کوئی اس حق کو ادا کردیا ہو ہم اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گئے زور لگانے والے تھک جائے گے مگر ہمارے حوصلوں میں کمی نہیں ہوگی سردار اختر جان مینگل کے دورے دوران ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علما اسلام کی مقامی قیادت موجود تھی۔