بلوچستان میں برائے نام جمہوریت جبکہ عملا مارشل لا نافذ ہیں، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی: طلبا کی پرامن احتجاج پر پولیس کی لاٹھی چارج سے ثابت ہوا کہ بلوچستان میں برائے نام جمہوریت جبکہ عملا مارشل لا نافذ ہیں بی ایس او پجار کے مرکزی چیرمین سمیت دیگر درجنوں طلبا کی گرفتاری کی جتنی بھی مذمت کیجاے کم ہیں واقعہ کے خلاف بلوچستان بھر میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہونگے۔



جام کمال حکومت گرنے نہیں دینگے،عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعظم پاکستان عمران خان سے جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم پاکستان نے ان کو بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اوربلوچستان عوامی پارٹی وفاق اور صوبے میں اتحادی ہیں اور یہ اتحاد برقرار رہے گاباخبر ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کہاکہ پی ٹی آئی کے تمام آرکان کو مکمل طور پر وزیراعلیٰ جام کمال خان کا ساتھ دیں گے اور ہم ان کی حکومت کسی صورت میں گرنے نہیں دینگے۔



دشمن نہیں چاہتا کہ سی پیک منصوبہ کامیاب ہو،سینیٹر ثمینہ زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پاک چین اقتصادی راہداری انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اسکے دوسرے مرحلے میں اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیےان خیالات کا اظہار سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔



کوئٹہ میڈیکل کالجز داخلوں کیخلاف طلباء کی ریلی ودھرنا گورنر سے مذاکرات ناکام طلباء نے بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے ہونیوالے ٹیسٹ میں بد عنوانیوں کیخلاف طلبہ کا احتجاجی سلسلہ جاری ،گزشتہ روز ملک بھرکی طرح کوئٹہ میں بھی داخلہ ٹیسٹ کی متاثرین طلباء و دیگر طلبائو تنظیموں سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے شہر میں ایک بڑی ریلی کا انعقا د کیا جو شہر کے اہم شاہرائوں پر گشت کے بعد ہاکی چوک پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے ۔دھرنے میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو رات گئے دھرنے پر بیٹھے رہے ۔



تبدیلی کی دعویدار حکومت نے محکمہ صحت کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ محکمہ صحت مسائل کا ڈھیر بن گیا ہے، سیکرٹریز صحت کی نااہلی اور تبدیلی کی دعویدار جام حکومت کی عدم دلچسپی نے محکمہ صحت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کردیا ہے۔



ہرکسی کو خواہش پر وزارت نہیں دے سکتے ،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایسا ممکن نہیں کہ ہر کسی کو اس کی خواہش پر وزارت دی جائے ،ناراض ارکان میں اکثریت وزارتوں پر براجمان ہے ،مثبت کام کی مخالفت اپوزیشن کا وطیرہ ہے متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی ،جب اپوزیشن حلقوں میں ترقیاتی کام جاری ہے تو پھر بی اے پی کے ارکان کو کیسے نظرانداز کیاجاسکتاہے ،اپوزیشن ذاتی مفادات کے حصول کیلئے لوگوں کو گمرہ کرنے کی کوشش میں ہے۔



پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے سرخیوں میں رہنے کیلئے تحریک عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا ہے ، لیاقت شاہوانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ اپوزیشن سے جام کمال کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے شہ سرخیوں میں رہنے کیلئے تحریک عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا ہے۔



باپ کا مسئلہ باپ نے ہی حل کر دیا ٹھپہ ما ری کا خا تمہ ہوتو بلوچستان اسمبلی سیاسی کارکنوں سے بھر دینگے،ڈا کٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


لسبیلہ: سابق وزیر اعلی بلو چستان و نیشنل پا رٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ نے کہا ہے کہ با پ کا مسئلہ باپ نے ہی حل کر دیا ، جس دن بلو چستان سے ٹھپہ ماری کا خاتمہ ہوگا بلو چستان کی پا رلیمنٹ نیشنل پا رٹی کے سیا سی کا رکنو ں سے بھر جا ئے گی ، بلو چستان کولوٹنے واستحصال کرنے والوںاور طبقاتی نظام کے خلاف نیشنل پا رٹی اپنی جدوجہد جا ری رکھے گی۔



وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد،چیئرمین سینٹ نے ناراض ارکان کو منالیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ/اسلام آباد :چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام کرنے کے لیے ناراض صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی کو منا لیا ہے۔



وزرات اعلیٰ کیلئے کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا،ناراض حکومتی اراکین

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض پارلیمانی گروپ کے ارکان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ پارٹی نے موجودہ سیاسی صورتحال اور وزیراعلی کی تبدیلی کے بعد وزارت اعلی کے لئے کسی امیدوار کا نام پر اتفاق کرلیا ہے بی اے پی نے تاحال کسی بھی امیدوار کا نام تجویز نہیں کیا سوشل میڈیا پر جان بوجھ کر اس طرح کی خبریں چلوا کر بی اے پی کے پارلیمانی گروپ میں نااتفاقی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔