کوئٹہ ‘ زرغون اور سریاب روڈ پر دھماکے 2پولیس اہلکار شہید ،22افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں یکے بعد دیگر 2دھماکے2پولیس اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکارو ں سمیت22افراد زخمی ہو گئے ،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ،سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ سرینا چوک جبکہ دوسرا سدا بہار ٹرمینل کے قریب ہواکوئٹہ کے مصروف شاہراہ زرغون روڈ سرینا چوک کے قریب پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں۔



پیپلز پارٹی بلوچستان میں حکومت بنائے گی جیالہ وزیراعلیٰ منتخب کر کے دیکھائیں گے، بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام پہچان چکے ہیں کہ تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی ،تاریخی غربت، بے روزگاری ہے اگر ہم نے ان مسائل سے نکلنا ہے تو پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا، پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر بلخصوص بلوچستان میں حکومت بنائے گی اور ہم جیالہ وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ منتخب کر کے دیکھائیں گے اور بلوچستان کے مسائل کا حل نکالیں گے



عثمان شہادت کے بعد سیاست کا رخ تبدیل کرنا ہوگا ‘ محمود اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ و پی ڈی ایم کے نائب صدر محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ پشتونخوا میپ پر ہر پشتون کے دفاع کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ،ہر کسی کو اپنے حق کیلئے جدو جہد اور بات کرنے کا حق حاصل ہے چاہے وہ ہمارا اپنا ہے یا مخالف،کسی کا بھی افغانستان کو قبضہ کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا،پی ٹی ایم کے رہنما ورکن قومی اسمبلی علی وزیر کی رہائی کیلئے۔



بلوچستان اسمبلی اجلاس ‘ ملک عبید اللہ کاسی اور کمسن بچے قدیر کے قتل کیخلاف مذمتی قرار داد منظور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ملک عبید اللہ کاسی ،کمسن بچے قدیر سمیت صوبے میں اغواء برائے تاوان اور قتل کے واقعات کیخلاف مشترکہ مذمتی قرار داد منظور کرلی، وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ ملک عبیداللہ کاسی کے اغواء کاروں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا… Read more »



ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 22-2021 پر پیشرفت اور 10 ویں جے سی سی اجلاس کی تیاری کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند، پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور خلیل جارج، چیف سیکرٹری بلوچستان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات،پرنسپل سیکرٹری،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری صنعت،سیکرٹری توانائی،سیکرٹری اطلاعات،کمشنر کویٹہ ڈویژن سمیت ڈی جی جی ڈی اے اور ایڈیشنل سیکرٹری سی پیک کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔



گوادر حکومتی عدم توجہی کے باعث پانی و دیگر مسائل کا شکار ہے حکومت توجہ نہیں دے رہی، بلوچستان اپوزیشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے کہا ہے کہ گوادر کے عوام ترقی کے مخالف نہیں ،حکومت اگر ترقی چاہتی ہے تو وہاں کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلے،حکومت گوادر کے مسائل کے حل میں خود سنجیدہ نہیں ،جہاں لوگوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں وہاں ترقی کیا ہوگی ،حکومت بتائے پی ایس ڈی پی میں گوادر میں پانی کیلئے کتنے منصوبے رکھے گئے ہیں ،غیر ملکی ٹرالروں کو گوادر میں فشنگ کی اجازت دی گئی ہے مگر اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ اجازت کس نے دی ہے۔



بلوچستان اسمبلی، اپوزیشن کا امن و امان اور گوادر میں پانی بحران پر احتجاج،اسپیکر نے رپورٹ طلب کرلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے اجلاس میں اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی میں امن و امان کی صورتحال پر محکمہ داخلہ کی قائمہ کمیٹی کو علاقے کا دورہ کر کے 10دن میں رپورٹ جمع کروانے،نصراللہ زیرئے کے بیٹے کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی آئی جی پولیس سے،پی ایچ ای سے گوادر کو پانی کی فراہمی سے متعلق رپورٹیں طلب کر لیں، اسپیکر نے کورونا وائرس فنڈز کے اخراجات پر پی ڈی ایم اے سے بھی تفصیلات کر لیں۔



عدلیہ کے وقار کو برقرار رکھنے سمیت انصاف کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنانا ہے،جسٹس مندوخیل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سپریم کورٹ آف پاکستان کے نامزد جج جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور نامزد چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان کے اعزاز میں بلوچستان ہائی کورٹ اسٹاف کی جانب سے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں خصوصی طور پر آئے ہوئے مہمان گرامی سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز جناب جسٹس اعجاز الاحسن، جناب جسٹس یحیٰی آفریدی و سابقہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ و چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکانزئی کے علاوہ عدالت عالیہ کے جج صاحبان جناب جسٹس محمد اعجاز سواتی۔ جسٹس عبداللہ بلوچ جناب جسٹس روزی خان بڑیچ۔ جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ جناب۔



صنعتکاری کے فروغ کے لئے ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کا کردار کلیدی رہا ہے،وزیر اعظم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آ با د /کو ئٹہ:وزیر اعظم پا کستان عمرا ن خان نے کہا ہے کہ ملک بھر اور بلو چستان کی صنعت و تجا رت و دیگر پیداواری شعبہ جا ت سے وابستہ افراد کو سہولیات کی فرا ہمی ان کی ترجیحا ت میں شامل ہیں پیداواری شعبہ جا ت کی ترقی کسی ملک اور صوبے کی معاشی ترقی کے لئے اولین شرط ہے ، قانونی تجا رت اور صنعتکاری کے فروغ کے لئے ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کا کردار کلیدی رہا ہے ۔وہ گزشتہ روز اسلام آ با د میں چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے سنیئر نا ئب صدر حا جی عبداللہ اچکزئی ،نا ئب صدر حا جی اختر کا کڑ اور سردار رحیم خلجی پر مشتمل وفد سے با ت چیت کر رہے تھے