کوئٹہ فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایف سی مسلح افراد کی فائرنگ جوابی فائرنگ سے تین حملہ آور ہلاک جبکہ دواہلکار زخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سریاب کے علاقے میں ایف سی کی گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ کی جس سے دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جوابی کاروائی میں تین حملہ آور مارے گئے



سانحہ کوئٹہ وزارت داخلہ اور ایجنسیوں کی مکمل ناکامی ہے ،خورشید شاہ، اعتزاز احسن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے سانحہ کوئٹہ وزارت داخلہ اور ایجنسیوں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے بغیر ایسے سانحات کا سدباب ممکن نہیں۔ وزیرداخلہ کا غیر سنجیدہ اور سخت رویے سے وزیراعظم کے کردار پر شکوک و شبہات اور سوالات اٹھ رہے ہیں۔ وزیراعظم کو آستین کے سانپ سے پہنچنے والے نقصانات کا احساس ہی نہیں۔ وزیرداخلہ کوئٹہ آنے سے ڈر رہے ہیں۔ ان کے نہ آنے کا مطلب دال میں کچھ کالا ہے۔



دہشتگرد اگر ہمسایہ ممالک میں بھی چھپے ہوں چھوڑینگے نہیں، نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سانحہ 8اگست کے شہداء کے لواحقین کیلئے ایک ایک کروڑ روپے دینے ہر شہید کے گھر کے ایک ایک فرد کو اہلیت کے مطابق نوکری دینے ، شہداء کے کم سن بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے اور جونےئر وکلاء کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے لیگل فرٹیلٹی اکیڈمک ایکسیلنس پلان (Leagal Fertility Academic Excellence Plan)کا اعلان کیا ہے یہ اعلانات انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کئے جس کی قیادت سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید علی ظفر کررہے تھے



کوئٹہ،بدترین بربریت،خودکش حملے میں50سے زائد وکلاء اور2صحافیوں سمیت74افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے تاریخ کے بدترین دہشت گردی کے واقعے میں 50سے زائد وکلاء دو صحافیوں سمیت 74افراد ہلاک، سانحہ میں بلوچستان کی وکلاء قیادت کا تقریباً مکمل خاتمہ ہوگیا، جاں بحق ہونے والوں میں بلال انور کانسی، باز محمد کاکڑ، بشیر زہری، حفیظ اللہ مینگل، بیرسٹر عدنان کاسی، قاہر شاہ ،عسکر خان اچکزئی سمیت سینئر وکلاء شامل ہیں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونیوالے خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 74افراد جاں بحق جبکہ100سے زائد شدیدزخمی ہوگئے