
کوئٹہ: سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ اپنے قومی حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، قومی اکائی کو اس کے وسائل پر اختیارات دیئے جائیں، حقیقی سیاسی کارکن منظم ہوکر صوبے کو درپیش بحرانوں میں کمی لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔