پارٹی کے نوجوان رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس کوئی معاشی منصوبہ نہیں، جلاؤ،گھیراؤ، مار دو، مرجاؤ، یہ ان کا ایجنڈا ہے، انہوں نے کوئی ایک کالج، یونیورسٹی، اسپتال یا موٹروے بنائی تو بتادیں۔
اسلام آباد: اراکین پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات اور دہشتگردانہ واقعات کے تناظر میں سکیورٹی حکام کی جانب سے بریفنگ دی جائے،امن وامان کی صورتحال پر بحث کے دور ان وزیرداخلہ کو ایوان میں ہوناچاہیے، حکومت کو پالیسی بیان دینا چاہیے،8 سے 10 ماہ سے کے پی میں دہشتگردوں کا راج ہے،حکومت کی رٹ نظر نہیں آ رہی،جب اکبر بگٹی کو قتل کیا گیا تو کہا گیا چند دن ٹائر جلیں گے صورتحال بہتر ہوجائیگی مگر آج تک بلوچستان میں صورت حال معمول پر نہیں آسکی،احسان اللہ احسان کس طرح گیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ہڑتال کرنے والے وکلاء کو لائسنس ختم کردینے چاہئے اور ایسے ججز کو بھی ہٹانا چاہیے جو آرڈرمیں لکھ رہے ہیں وکلاء ہڑتال پر ہیں۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع سبی کے زیر اہتمام میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوا جس میں سبی کے تمام یونٹ ، عوام اور مختلف جگہوں سے لوگوں نے ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ میں پہنچے جہاں ہزاروں کی تعداد میں بی این پی کے ورکرز و کارکنان اور ممبران نے شرکت کی ۔ باقاعدہ تلاوت قرآن پاک کی سعادت سے جلسہ عام شروع ہوا ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر اپنی حکومت گرانے میں سابق آرمی چیف کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سپر کنگ تھے اور سارے اختیارات ان کے پاس تھے۔
کوئٹہ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پر ضمنی انتخابات امیدوار کی نامزدگی پر پیپلز پارٹی اختلافات کا شکار امیدوار کا اعلان نہ ہوسکا۔ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پر 16 مارچ کو ضمنی انتخابات ہوں گے اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائی گئی ہے ۔
کراچی: چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے پاکستان میری ٹائم ایکسپو کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے ملاقات کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کوئٹہ:بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے اخبارات اور ٹی وی چینلز میں تنخواہوں میں تاخیر، قانون کے برعکس صحافیوں اورمیڈیا ورکرز کو کم ترین تنخواہیں دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا اداروں کو قانون پر عملدرآمد کرانے کا پابند بنایا جائے۔ بی یو جے نے اسپورٹس جرنلسٹس مہک شاہد کیساتھ کرکٹ میچ کی کوریج کے دوران پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قابل نفرت عمل قرار دیا ہے۔
کوئٹہ/ اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کوئٹہ کے حلقہ این اے 265 پر 52 ہزار ووٹ جعلی نکلے،قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا معاملہ اسٹے پر چلتا رہا اس حلقہ سے جیتنے والے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی آج بھی کہہ رہے ہیں کہ انہیں کب انصاف ملے گا۔
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر گوادر کے پانی کے مسئلہ کے حل کے جائزہ اجلاس میں گوادر کو پانی کی بلا تعطل فراہمی، واٹر مینجمنٹ کو بہتر بنانے اور گوادر سے ملحقہ پانی کے ڈیموں سے گوادر کو پانی کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی،سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ صالح بلوچ، جبکہ ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی،ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نذیر بلوچ اور چیف آف سیکشن محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی اجلاس کو سیکرٹری پی ایچ ای صالح بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوادر میں یومیہ پانی کی طلب 4.15 ملین گیلن ہے اور اس وقت 15 لاکھ گیلن یومیہ پانی کی قلت کا سامنا ہے انہوں نے بتایا کہ سوڈ ڈیم گوادر کو یومیہ 50 لاکھ گیلن پانی کی فراہمی کی کیپیسٹی رکھتا ہے جبکہ اس وقت سوڈ ڈیم سے پانی کی فراہمی 25 لاکھ گیلن یومیہ ہے۔