برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی پیر 19 ستمبر کو ہونے والی آخری رسومات میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے 500 کے قریب سربراہانِ مملکت اور وفود شرکت کریں گے۔
کراچی / لاہور / پشاور: قیمت کنٹرول کرنے کے حکومتی اقدامات بے نتیجہ ثابت ہوئے اور ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔15 کلو آٹے کا تھیلا 1550 سے لیکر 2600 روپے تک میں فروخت ہونے لگا۔ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں فلور ملز کو سرکاری گندم کا اجراشروع نہ ہونے سے صورتحال بگڑنے لگی۔ قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام پریشان ہوگئے۔سیلاب زدہ علاقوں میں تقسیم کے لیے بھی آٹے کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ مختلف شہروں میں نجی گندم کی قیمت 3500 روپے فی من سے بھی زیادہ ہوگئی۔پشاور میں نجی گندم کی قیمت 3550 روپے من، کراچی میں 3600 روپے، راولپنڈی 3625 روپے ، لاہور 3500 روپے من تک پہنچ گئی۔ اسی طرح لاہور میں 15 کلو نجی آٹا تھیلا کی قیمت1550روپے، راولپنڈی 1750 ، پشاور 2300 سے 2500 روپے تک ، کراچی میں 2200 روپے تک پہنچ گئی۔بلوچستان میں گندم نہ ہونے سے فلورملز بند ہوگئیں اور پنجاب سے آنے والے آٹے کی قیمت2600 روپے سے زائد ہوگئی۔وفاقی حکومت نے گندم کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے نجی شعبے کو امپورٹ کی اجازت دینے پر دوبارہ غور شروع کردیا۔ گزشتہ ہفتے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھی نجی شعبہ کو 8 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی سفارش کی تھی جسے وفاقی کابینہ نے مسترد کردیا تھا ۔
آوارانوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی آواران آمد کے موقع پر ایک بہت بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیاگیا جس میں ضلع آواران کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں خواتین بھی شامل تھیں جبکہ جلسہ عام میں تمام سیاسی جماعتوں کے ضلع عہدیداروں اور کارکنان نے بھی شرکت کی.
آواران :۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خاص طور سے آواران کو انسرجنسی نے 30سال پیچھے دھکیل دیا ہے پہاڑوں پر جانے والے بھی ہمارے لوگ ہیں اور دونوں جانب سے ہونے والا نقصان ہمارا نقصان ہے ہم نے اس عرصہ میں اپنے بہت سے پیاروں کو کھویا ہے.
کوئٹہ : بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ۔صوبے کے مشرقی علاقوں میں بارش سے مزید تباہی ریکارڈ کی گئی ہے ۔پی ڈی ایم اے کے رپورٹس کے مطابق مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک مون سون بارشوں سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعد اد 281ہوگئی ۔بارشوں کے باعث بولان میں پنجرہ پل کے مقام پر بنائی گئی متبادل راستہ بہہ جانے سے ٹریفک کی روانی پھر معطل ہوگئی جس کے باعث سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں ۔بارش کے باعث مچھ اور گردو نواح میں پہلے سے سیلا ب و بارش متاثرہ عوام کو شدیدمشکلات کا سامنارہا ۔بارش کے نئے سلسلے کے پیش نظر عوام نے محفوظ اور بلند مقامات کا رخ کرکے وہاں خیمے لگالئے ۔دوسری جانب بارشوں کے باعث محنت مزدوری کرنیوالے افراد طویل عرصے سے روزگار ن ملنے کے سبب بھوک و افلاس کا شکار ہوگئے ۔
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد کے اثرات میں وبائی امراض کے پھیلاؤ کی روک تھام اہم ہے،حکومت صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ضروری وسائل فراہم کریگی،سیلابی علاقوں میں وبائی امراض سے بچاؤ کی خصوصی ویکسینیشن مہم کا فوری آغاز کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔
خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ وفاقی وزیر مملکت توانائی حاجی محمد ہاشم نوتیزی، ایم پی اے ملک نصیراحمد شاہوانی، سی او کیسکو بلوچستان عبدالکریم جمالی سمیت دیگر کیسکو آفیسران کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے وڈھ میں ملاقات ملاقات میں خضدار نال زہری وڈھ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس میں اورناچ گریڈ سٹیشن سنی خضدار گریڈ اسٹیشن وڈھ گریڈ اسٹیشن میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب وڈھ کے مختلف فیڈرز پر اور لوڈنگ گروک گریڈ اسٹیشن اور خضدار سٹی کے فیڈرز پر جاری کام غور کیسکو حکام کی طرف سے وفاقی وزیر مملکت توانائی کو بریفنگ دیا گیا۔اجلاس میں وزیر محمد ہاشم نوتیزئی نے کیسکو حکام کو مختلف علاقوں میں لائنز پر جاری کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کہ اور سیلاب سے متاثرہ لائنز کی مرمت کے احکامات جاری کییاس موقع پر میرھاشم نوتیزئی کہا کہ کوششوں ہوگی کہ یہ منصوبے بہت جلد پائے۔