
چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، نسلہ ٹاور تو گرایا جا رہا ہے لیکن جن لوگوں نے اسکی اجازت دی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، اگر ایس بی سی اے کو بم سے اڑا دیا جاتا تو پورے شہر سے غیر قانونی تعمیرات ختم ہو جاتی۔