کوئٹہ: سول ہسپتال کوئٹہ کے گائنی لیبر روم میں مریضوں سے پیسے لینے سے متعلق انکوائری رپورٹ ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ کو پیش کر دی گئی واقعہ کے زمہ دار قرار دیئے گئے لیبر روم کی دو آیا ، دو سویپراور نجی سیکورٹی کمپنی کے تین سیکورٹی گارڈز کو معطل کر کے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ۔
اسلام آباد: وفاقی وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن نے عوام الناس سے کہا ہے کہ فکر یا پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کل پورے ملک میں پی ایس او، شیل اور ٹوٹل سمیت دیگر کمپنیوں کے پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے آڈیو کلپ کے اعتراف پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے لوگوں سے کہا ہے کہ انہیں جو کچھ آتا ہے، اس کے متعلق اپنی سی وی جاب پورٹل پر اپ لوڈ کردیں۔ انہوں نے تمام وزارتوں سے کہا کہ وہ جاب پورٹل پر اشتہارات کی تشہیر کریں۔
کوئٹہ: احتساب عدالت کوئٹہ کے جج آفتاب احمد لون نے محکمہ صحت بلوچستان میں 40کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کیس میں سابق ڈی جی ہیلتھ بلوچستان شاکر بلوچ سابق ایم ایس بولان میڈیکل کالج ہسپتال عبدالغفار بلوچ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔
خضدار: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن خضدار کی قلم چھوڑ ہڑتال دفاتر میں تالہ بندی کرکے ڈپٹی کمشنر خضدار اور ایس ایس پی خضدار کے سامنے احتجاج تفصیلات کے مطابق پیر کو سرکاری ملازمین نے سرکاری امور کا بائیکاٹ کرکے ڈپٹی کمشنر آفس و ایس ایس پی خضدار آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔