کوئٹہ،موسم سرما کی آمد کے ساتھ بجلی اور گیس غائب ہوچکی ہے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ بجلی اور گیس غائب ہوچکی ہیے اندرون بلوچستان کا کیا حال ہوگا۔سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی سمیت آدھے کوئٹہ میں گزشتہ چار دنوں سے بجلی غائب ہے متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ان اعلی تعلیمی اداروں میں گیس ناپید ہو گئی ہیے طالبات امتحانات کے دوران سردی سے ٹھٹر رہی ہیں۔



مولانا ہدایت الرحمٰن کی پارٹی چھوڑنے کی باتیں درست نہیں، جماعت اسلامی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ‘ گوادربلوچستان کو حق دو ”تحریک کے روح رواں وجماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ بندکیا جائے مولاناہدایت الرحمان بلوچ بچپن سے جماعت اسلامی کا فعال رکن وصوبائی جنرل سیکرٹری ،ممتازعالم دین ہے۔



پیپلزپارٹی میں خواجہ سراؤں کے 25 رہنماؤں کی شمولیت

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی میں خواجہ سراؤں کے 25 رہنماؤں نے شمولیت اختیار کر لی ہے۔خواجہ سراؤں کے رہنماؤں نے اس بات کا اعلان ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، پی پی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔



ملک بھر میں مزید460کورونا کیسز رپورٹ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 638ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید460کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار822ہوگئی۔



سانحہ کچھی گوٹھ اعوان کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں’سردار اعوان

| وقتِ اشاعت :  


سبی:  تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی چیئرمین وصوبے سندھ کے صوبائی صدرسردار فاروق اعوان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بسنے والے اعوان برادری سانحہ کچھی گوٹھ اعوان کے واقعہ کی مذمت کرتی ہے ہم پرامن محب وطن قبائل ہے مگر لارواث نہیں سانحہ کچھی گوٹھ اعوان کے واقعہ کو ایک ہفتہ ہوچکا لیکن ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا اگر جمعہ تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ملک بھر کے پریس کلبز کے سامنے اعوان برادری احتجاجی مظاہرے کرے گی، ملزمان کی عدم گرفتاری پر نااہلی ڈپٹی کمشنر کچھی کو معطل کیا جائے ،جے آئی ٹی کے زریعے واقعہ کی تحقیقات کرکے لواحقین کے ساتھ انصاف کیا جائے۔



طلباء کو لاپتہ کرنے کا مقصد تعلیمی اداروں میں خوف کا ماحول پیدا کرنا ہے ،این ڈی پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچ طلباء کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے لاپتہ کیے گئے طلبہ ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکے تعلیمی اداروں کے بجائے عقوبت خانوں کو آباد کیا جا رہا ہے تعلیمی اداروں سے طالب علموں کو لاپتہ کرکے عقوبت خانوں میں پابند سلاسل کیا جارہا ہے جوکہ نوآبادیاتی نظام کی عکاسی کرتا ہے. تعلیمی اداروں کے احاطے میں گھس کر طلباء کو لاپتہ کرنے کا مقصد بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں خوف کا ماحول پیدا کرنا جسکی وجہ سے طلباء کو ذہنی طور پریشاں اور مفلوج کیا جا سکے تاکہ وہ تعلیمی اور سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں ۔