
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ژوب میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اپنے بیان میں انہوں نے گزشتہ روز ژوب میں سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی واقعہ میں اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم امن پسند ہے اور ہم ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہیں ۔