تربت: آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کل تربت میں بم دھماکے کا واقعہ قابلِ مذمت اور بدامنی پھیلانے کا سبب ہے، تربت شہر کے عین وسط میں دھماکہ ہوا جس سے ایک شہری اپنی جان سے گیا اور 7 زخمی ہوئے جبکہ مقامی تاجر کو کروڑوں کا نقصان ہوا۔آل پارٹیز کیچ اس طرح کے واقعات کو شرپسندی سے تعبیر کرتی ہے۔
حب: کے الیکٹرک کی جانب سے مسلسل بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈ نگ اور طویل بندش کے باعث بیلہ کی عوام نیسراپا احتجاج ہوکر سڑکوں پر نکل آء مین آر سی روڈ احتجاج کرتے ہوئے بلاک کردیا. تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو کے الیکٹرک کے ناروا سلوک اور مسلسل بجلی کی بندش کے خلاف بیلہ کی عوام اور تاجر برادری نے احتجاج کرتے ہوئے مین آر سی ڈی شاہراہ بیلہ کراس سے بند کردی۔
کوئٹہ: حکومت بلوچستان کا صوبے کی 770کلو میٹر طویل ساحلی پٹی کے لئے 30سالہ ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ،ماسٹر پلان کے ذریعے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جائیگا، تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے بلوچستان کوسٹل ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے ذریعے صوبے کی 770کلو میٹر طویل ساحلی پٹی کی سماجی و اقتصادی بہتری کے لئے 2020-2050ماسٹر پلان بنا نے پر کام کا آغاز کردیا ہے۔
کوئٹہ: آل کوئٹہ رکشہ اتحاد یونین اور لوکل بس اونرز ایسوسی ایشن کوئٹہ کے مرکزی رہنماؤں کا ایک اہم مشرکہ اجلاس میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزازار پر منعقد ہوا۔اجلاس میں دونوں یونینوں کے رہنماؤں نے بھاری اکثریت سے شرکت کی۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک)نے بلوچستان میں ہوشاب سے آواران 149 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 26 ارب روپے جبکہ۔
کوئٹہ: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ترجمان غلام سرور مینگل کے مطابق ایپکا کے صدر دادمحمد بلوچ نے گزشتہ رات بلوچستان اسمبلی کے سامنے تحریک بحالی بی ایم سی کے احتجاجی کیمپ کوپولیس کے زریعے ہٹانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہاکہ بلوچستان میں نام کاجمہوریت ہے عملا ڈکٹیٹر شپ قائم ہے گزشتہ 22دنوں سے مظاہرین پرامن طریقے سے بلوچستان کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڑ کروارہے تھے۔
کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان،آل بلوچستان ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن،میرج ہال ایسوسی ایشن،نانبائیان، بلوچستان مٹن اینڈ بیف ایسوسی ایشن،تاجرایکشن کمیٹی اور دیگر تاجر تنظیموں نے پیر کواپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سے صدر رحیم آغا،جنرل سیکرٹری اللہ داد ترین،عباس صادق کاسی،نصیب اللہ،سرمدصدیق،جعفرکاکڑ،محمد نعیم خلجی اوردیگر کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناہزیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلبا ء تنظیموں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت کوئٹہ زون کے ڈپٹی آرگنائزر نزیر بلوچ منعقد ہوااجلاس میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ، اوتھل زون کے صدر ریاض بلوچ‘بی ایس او پجار کے مرکزی آرگناہزر زبیر بلوچ کمیٹی ممبران ابرار بلوچ طارق بلوچ، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سی سی ممبر خالد بلوچ‘ پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوباہی صدر عالمگیر مندوخیل اور طاہر شاہ و بی ایس او کے سینیئر ممبران نے شرکت کی۔
کوئٹہ: مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی سید عبدالقیوم اغا میر یاسین مینگل سید نعمت آغا شہاہجہان ترین ودیگر نے مشترکہ بیان میں میں کہا ہے کہ ہوٹلز ایسوسی ایشن، شادی ہالز، سنوکر کلب کے حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان فیضل اصغر کے ساتھ ملاقا میں انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایک دو روز تک ہوٹل،شادی ہالز اور سنوکرز کلب کو کھولا جائے گا جو کہ خوش آئند ہے۔
کوئٹہ: شادی ہالز کی بندش،ماکان نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ گزشتہ روز شادی ہال مالکان کی جانب سے شادی ہالوں کی بندش کیخلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، شادی ہال مالکان ایسوسی ایشن کی جانب سے وکیل بہلول کاسی کے توسط سے دائر کی گئی۔