منظور بلوچ کی قومی تحریک میں خدمات ناقابل فراموش ہیں

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: چیئرمین منظور بلوچ کی بلوچ قومی تحریک کیلئے خدمات کو کوئی ذی شعور شخص فراموش نہیں کرسکتا ظلم ناانصافی کے خلاف ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار ثابت رہے ڈکٹیٹر کے سخت دور میں یا دیگر کسی بھی سخت دور میں کبھی بھی انکے پاوں نہیں لرزے اور کسی قربانی سے پیچے نہیں ہٹھے شہید چیئرمین منظور بلوچ کی جدائی سے بلوچستان کے سیاسی ماحول اور بلوچ قومی تحریک میں بہت بڑاخلاء پیدا ہوگیا۔



کوئٹہ میں چلنے والے21غیرقانونی کریش پلا نٹس کو سیل کردیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ ادارہ تحفظ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے کوئٹہ شہر اور گر دانواح میں چلنے والے21غیرقانونی اسپیشل پلا نٹوں کو اسپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر میر وائس کاکڑ اور ادارہ تحفظ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر مبین الحق اورریسرچ شوکت بنگلزئی کی نگرانی میں سیل کردیا گیا جو کہ ادارہ تحفظ ماحولیات کے قانو ن کے ایکٹ 2012ء کی خلاف ورزی کرر ہے تھے۔



مستونگ میں فوڈاتھارٹی کیخلاف تاجروں کا شٹرڈاؤن ہڑتال

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: انجمن تاجران کے کال پر بازار میں دوسرے روز بھی مکمل شٹرڈاون ہڑتال تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مزاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بازار میں کاروائی کے دوران تاجر برادری کے دکانوں کو مضہر صحت اشیا فروخت کرنے پر متعدد دکانوں کو سیل اور بھاری جرمانہ عائد کرنے کے خلاف تاجریونین کے کال پر شہر میں دوسرے روز بھی مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی جبکہ سلطان شہیدچوک پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔



پاک افغان چمن سرحد بندش کمیٹی نے وزیراعلی کو ابتدائی رپورٹ پیش کردی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے پاک افغان بارڈر چمن کی بندش کے مسئلہ کے جائزہ اور اس کے حل کے لئے سفارشات وتجاویز کی تیاری کے لئے قائم کمیٹی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور اپنے گذشتہ روز کے دورہ چمن کے حوالے سے اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔



بلوچستان کا تباہ حال نظام فینسی پروجیکٹ کے متحمل نہیں ہوسکتا، ثناء بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے صوبائی حکومت کو ائیرایمبولینس خریدنے سے روکنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بجٹ کے دوران ہی مشورہ دیا تھا کہ بلوچستان کا تباہ حال نظام ایسے فینسی پروجیکٹ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں صحت و تعلیم کا بنیادی ڈھانچہ ہی تباہ ہے



پاک افغان سرحد کی بندش کیخلاف دھرنا جاری، سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد

| وقتِ اشاعت :  


چمن :پاک افغان سرحد کی بند ش کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری،دھرنے میں لو گوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھر نے کے شرکا ء سے خطاب کر تے ہو ئے جمعیت نظریاتی کے صوبائی رہنماء محمود الحسن قاسمی،تحصیل چمن صدر منور خان اچکزئی، انجمن تاجران کے ضلعی صدر و مظلوم اولسی تحریک کے جنرل سیکرٹری صادق اچکزئی ودیگرمقررین نے کہا کہ جب تک پاک افغان بارڈر نہیں کھولاجاتا اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا سرحد کی بند ش سے چمن کے شہری اور تاجر نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں اگر پوری طورپر پاک افغان سرحد کو نہیں کھولاگیا تو احتجاج کو مزید وسعت دینگے۔



مائنس ون نہیں، مائنس پی ٹی آئی ہونے والا ہے: مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ ‘’فرینڈز آف خان’’ کی رخصتی قریب، یہ ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے، مائنس ون نہیں بلکہ مائنس پی ٹی آئی ہونے والا ہے۔



بی ایم سی بحالی تحریک کے حق میں ایپکا کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ایپکا بلوچستان کے زیر اہتمام بلوچستان اسمبلی کے سامنے بحالی بولان میڈیکل کالج کے لئے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا، مظاہرے سے ڈاکٹر طارق بلوچ خالد بلوچ ڈاکٹر احسان بلوچ عارف، عبدالباسط شاہ میر زیب شاھوانی رحمت اللہ زیری اور ایپکا پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد یونس کاکڑ صاحب نے خطاب کیا مظاہرے کی۔