واشنگٹن: کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کو 100سالہ بدترین بحران کا سامنا ،عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے جو معاشی بحران پیدا ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔
کوئٹہ: اکیڈمک اسٹاف ایسو سی ایشن بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں طلباء وطالبات کی پولیس کی جانب سے گرفتاری کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مطالبات کیخلاف احتجاج کرنے والے طلباء وطالبات کی گرفتاری قابل مذمت اقدام ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ طلباء وطالبات کو آن لائن کلاسز کیلئے سہولیات فراہم کرے مگر اس کے برعکس احتجاج کرنے والے طلباء کو گرفتار کیا جارہا ہے۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ عوام دشمن سیاسی اشرافیہ سے تنگ خصوصاً نوجوانوں نے بلوچستان عوامی پارٹی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور نوجوانوں نے اپنا مستقبل بلوچستان عوامی پارٹی کے سپر د کردیا۔موجودہ صوبائی حکومت نے عوامی توقعات کے عین مطابق امن وامان تعلیم، صحت، پولیس اور خدمات کے دیگر شعبوں میں عوامی خدمت کا نیا اسلوب متعارف کرایا ان خیالات کا اظہار وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے طلباء کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے طلباء وطالبات کو گرفتار کرکے غیر جمہوری طریقہ اپنایا جس سے پشتون بلوچ روایات کی پامالی ہوئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
کراچی:بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں چھبیس جون عالمی یوم منشیات کے حوالے مختلف پروگرامز کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے جس میں شرکاء نے مدلل بحث و مباحثہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات سماج کے لئے ایک ناسور کی حیثیت رکھتا ہے جس نے نوجوان نسل کو سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت سے محروم کردیا ہے۔
اسلام آباد میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے انتظامیہ نے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن کررکھا ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور اس کے بعد انتظامیہ نے مزید علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے جہانگیر ترین اور اسد عمر کے درمیان رسہ کشی کا انکشاف کیا اور بتایا کہ اسد عمر کی وزارت جانےکے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، پہلے جہانگیر ترین نے اسد عمر کو نکلوایا اور پھر اسد عمر نے جہانگیر ترین کی چھٹی کرادی۔