کورونا: اسلام آباد کے مزید سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے انتظامیہ نے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن کررکھا ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور اس کے بعد انتظامیہ نے مزید علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



فواد چوہدری نے پی ٹی آئی حکومت میں رسہ کشی کی پول کھول دی

| وقتِ اشاعت :  


ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے جہانگیر ترین اور اسد عمر کے درمیان رسہ کشی کا انکشاف کیا اور بتایا کہ اسد عمر کی وزارت جانےکے پیچھے کس کا ہاتھ تھا،  پہلے جہانگیر ترین نے اسد عمر کو نکلوایا اور  پھر اسد عمر نے جہانگیر ترین کی چھٹی کرادی۔



گوشہ ادب اور سیلز اینڈ سروسز کے مالک منصور بخاری انتقال کر گئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:گوشہ ادب اور سیلز اینڈ سروسز کے مالک منصور بخاری لاہور میں انتقال کر گئے، تفصیلات کے مطابق گوشتہ ادب اور سیلزاینڈ سروسز کے مالک منصور بخاری کو طبعیت ناساز ہونے پر لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج انتقال کر گئے مرحوم کی تدفین لاہور میں کردی گئی ہے،



کراچی: اسپتال کی ایمرجنسی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی

| وقتِ اشاعت :  


صدر تھانے کی حدود میں امراض قلب کے اسپتال ( این آئی سی وی ڈی ) کے ایمرجنسی وارڈ میں سی ٹی ڈی سول لائن کے اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے ایمبولینس میں بیٹھ کر فرار ہوگیا تاہم پولیس نے شہریوں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔



جو لاہور والوں کو جاہل کہے وہ خود جاہل ہے، خواجہ سعد رفیق

| وقتِ اشاعت :  


لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پوری دنیا نے کہا کہ کچھ عرصہ کے لئے مکمل لاک ڈاون کریں لیکن ہمارے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اسمارٹ لاک ڈاون کریں گے، اب کورونا ملک بھر میں پھیل چکا ہے۔ ملک میں سلیکٹٹڈ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ، پتا نہیں کہاں سے یہ عجیب ٹرم لے کر آرہے ہیں۔



لداخ: چینی اور بھارتی فوج میں تصادم، 20 بھارتی فوجی ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


چینی اور بھارتی افواج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 20 بھارتی فوجیوں ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق خود بھارتی اخبار نے کی ہے۔  بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اور چینی افواج کے درمیان جھڑپیں کئی گھنٹون تک جاری رہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ… Read more »