ہماری سیاست کامحور بلوچستان کے لوگوں کی خوشحالی ہے،میرہاشم نوتیزئی

| وقتِ اشاعت :  


دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ایم این اے رخشان ڈویژن حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی کی ایگزیکٹیو انجینئر برائے کنسٹرکشن کیسکو حاجی کرم بخش بادینی سے ملاقات اس موقع پر بی این پی ڈسٹرکٹ نوشکی کے سینئر رہنما حاجی عزیز بادینی بھی موجود تھے۔



نوشکی لاک ڈاؤن میں ٹریفک حادثات میں ریکارڈ اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی: نوشکی ضلع میں کورونا وائرس کے پیش نظر اپریل ماہ لاک ڈاون رہا ڈی ایچ کیو سول ہسپتال نوشکی کے اعداد شمار کے مطابق اپریل کے مہینے میں 138ٹریفک روڈ ایکسیڈنٹ ہوئے جن میں 15 کے قریب جن کو فریکچر ہوئے اور 11 کے قریب برن کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ کورونا سے قبل عام دنوں اتنے کیسز رپورٹ نہیں ہوئے ہیں کورونا وائرس کے پیش نظر پورا ضلع نوشکی لاک ڈاون کا نظر ہوگیا۔



ملکی معیشت کو فروغ دینے کے لیے قلیل مدتی حکمت عملی تیار

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد:  وزیر اعظم کے تھنک ٹینک نے معیشت کو فروغ دینے کیلیے قلیل مدتی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی جبکہ سیلز ٹیکس کی شرح میں تبدیلی اور ریفنڈز سمیت دیگر مالیاتی تجاویز پر ایف بی آر سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔



فرانس اور ایران میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی، صحتیاب مریضوں کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز

| وقتِ اشاعت :  


فرانس اور ایران میں مہلک کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے اور دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔