گوادر بغیر ماسک کے گھومنے والی شہریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ر محمد وسیم نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے بغیر ماسک کے گھومنے والے شہریوں کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے اورضلع بھر کے شہریوں سے کہا گیاہے کہ بغیر ماسک کے باہر گھومنے سے اجتناب کریں۔



عوام کے تعاون کے بغیر کرونا وائرس کو شکست نہیں دے سکتے، ڈاکٹر امین بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


واشک : پی پی ایچ آئی واشک کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ڈاکڑ امین اللہ بلوچ نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پی پی ایچ آئی واشک کے ڈی ایس یو اسٹاف ضلع واشک کے مختلف بی ایچ یوز کے کیچمنٹ ایریا میں سیشن کررہے ہیں اور اس دوران لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ او راحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے آگاہی مہم دے رہے ہیں۔



بیرون ملک پاکستانیوں کی میتیں واپس نہ لانے کی وجہ ائیر پورٹس کی بندش ہے: زلفی بخاری

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار  پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کی میتیں نہ لانے کی وجہ عالمی سطح پر ائیرپورٹس کی بندش ہے۔



ملتوی ہونیوالے امتحانات کا نیا شیڈول جاری نہیں کیا گیا: پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز

| وقتِ اشاعت :  


لاہور:  پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز کا کہنا ہے کہ ملتوی ہونے والے امتحانات کا کوئی نیا شیڈول جاری نہیں کیا گیا، طلبہ امتحانات کے حوالے سے متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس کے علاوہ کسی شیڈول پر اعتبار نہ کریں۔