کراچی: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ سول لا ک ڈاؤن کے دوران اخبارات کی ترسیل یقینی بنانے اور صحافیو ں، میڈیا کارکنوں سمیت میڈیا ہاؤسز کے دیگر عملے کو سفری پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے کیونکہ کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اور بروقت معلومات کے لئے ذرائع ابلاغ کی انتہائی اہمیت ہے۔
واشنگٹن/ بیجنگ: گزشتہ روز امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ چین نے کورونا وائرس کے بارے میں مناسب احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں اور کئی ’’قیمتی دن برباد کیے‘‘ جن کی وجہ سے یہ وائرس پوری دنیا میں پھیلا اور آج اٹلی اس سے بدترین طور پر متاثر ہے۔ علاوہ ازیں، وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ’’ناول کورونا وائرس‘‘ (کووِڈ 19) کو ’’چائنیز وائرس‘‘ کہا تھا جس پر چین کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
گوادر: زائرین کی گاڑی مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی،ایک خاتون جاں بحق،15سے زائد زخمی ہوگئے،پک اپ گاڈی میں 21 افراد سوار تھے تفصیلات کے مطابق اورماڑہ بسول زیارت سے کلمت جانے والی زائرین کی گاڑی کوسٹل ہائی وے کواری کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
تربت: ایرانی ساختہ ڈیزل بردار گاڑیوں کوتربت خالی کرنے کی ہدایت، پولیس کی جانب سے بدھ کے روزتربت شہرمیں لاؤڈ اسپیکرپر اعلان کیاگیاکہ تربت شہر میں موجود ایرانی ساختہ ڈیزل بردارگاڑیاں دوہزار، زمیاد ودیگر گاڑیاں آج رات تک شہرخالی کردیں۔
تربت: مند ردیگ بارڈرپر قائم قرنطینہ وارڈ سے 75 لوگوں کی اسکریننگ کلیئر ہونے کے بعد انہیں سکھر روانہ کردیا گیا،مند قرنطینہ سے سکھر جانے والے لوگوں میں 13خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پنجگور: پنجگور چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سہیل نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا ورثا کا لاش کے ہمراہ احتجاج ایمبولنس ڈی پی او آفس جانے والی سڑک پر کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی معطل کردی۔
کوئٹہ : بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پرموسم خشک ہونے کا امکان بتایا گیاہے۔ تاہم کوئٹہ، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، بولان، ہرنائی، بارکھان اور ژوب اضلاع میں الگ الگ مقامات پر ہلکی ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی و حکومت بلوچستان کورونا وائرس کے روک تھام میں نہ صرف ناکام ہوئے بلکہ اس کے پھیل جانے بری الزمہ نہیں ہوسکتے۔بلوچستان کی وسیع و عریض بارڈر سے لوگوں کی نقل مکانی معمول ہے لیکن بارڈر میں کسی قسم کی حفاظتی اقدامات نہیں ہے۔جو کہ خطرناک وائرس کے متعلق حکومت کی ترجیحات کو ظاہر کرتی ہے۔