پنجگور چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: پنجگور چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سہیل نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا ورثا کا لاش کے ہمراہ احتجاج ایمبولنس ڈی پی او آفس جانے والی سڑک پر کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی معطل کردی۔



بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارشوں کاسلسہ شروع ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پرموسم خشک ہونے کا امکان بتایا گیاہے۔ تاہم کوئٹہ، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، بولان، ہرنائی، بارکھان اور ژوب اضلاع میں الگ الگ مقامات پر ہلکی ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔



بلوچستان حکومت کورونا بارے اقدامات میں ناکام ہے،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی و حکومت بلوچستان کورونا وائرس کے روک تھام میں نہ صرف ناکام ہوئے بلکہ اس کے پھیل جانے بری الزمہ نہیں ہوسکتے۔بلوچستان کی وسیع و عریض بارڈر سے لوگوں کی نقل مکانی معمول ہے لیکن بارڈر میں کسی قسم کی حفاظتی اقدامات نہیں ہے۔جو کہ خطرناک وائرس کے متعلق حکومت کی ترجیحات کو ظاہر کرتی ہے۔



پروفیسر مصطفی وردگ کو تحریک کی حمایت پر انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا، تحریک بحالی بی ایم سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج نے اعلیٰ حکام کی بولان یونیورسٹی اف میڈیکل اینڈ یلیتھ سائنسز کی انتظامیہ کی ملازم و طلباء دشمن پالیسوں کی مذمت کرتے یوئے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ بار ار مذاکرات میں معاملات طے ہونے کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ ہٹ دھرمی پرنہ صرف قائم ہے بلکہ انتقامی کاروئیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔



حکومت کی طرف سے گنداواہ میں کرونا وائرس کے حوالے سے کوئی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کیے گئے

| وقتِ اشاعت :  


جھل مگسی: سماجی تنظیم ینگ اتحاد گنداواہ کے صدر عبدالخالق آئیں و کابینہ نے کہا کہ ہے بلوچستان حکومت کی حکومتی اقدامات کے دعوے کے دھرے کے دھرے رہ گئے ضلع جھل مگسی گنداواہ میں واحد ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ میں کروناوائرس کے حوالے سے کوئی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کیے گئے ہیں نہ ماسک نہ ہی کٹ اور نہیں ادویات فراہم کیے گئے ہیں۔



محمد خان لہڑی کا نصیرآباد میں سڑکوں کی تعمیر میں غیر معیاری میڑیل کے استعمال کا نوٹس

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی :  وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیرحلقہ وزیر محنت وافرادی قوت تمبو سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی نے مواصلات وتعمیرات نصیرآباد کی سڑکوں میں غیر معیاری میڑیل کے استعمال اور ٹھیکداروں کے پاس جدید مشینری نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایکس ای این نصیرآباد اور 93کروڑکے میگا منصوبے کے ٹھیکدار کو بھی طلب کر لیا ٹھیکداروں اور بی اینڈ آر کے ٹھیکداروں میں کھلبلی مچ گئی۔



کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت کے تعاون سے ٹریفک پولیس نے شہریوں میں ماسک تقسیم کیے

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ اللہ یار: کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت کے تعاون سے ٹریفک پولیس نے شہریوں میں ماسک تقسیم کیے ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹر محمد پناہ لاشاری اور انکی ٹیم نے ایس ایس پی جعفرآباد سید علی آصف شاہ کی خصوصی ہدایت پر ناظم صحت جعفرآباد ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی کی جانب سے فراہم کیے گئے۔



ڈیرہ اللہ یار، ایران سے آنے والانوجوان کورونا وائرس کے شبہ میں آئسولیشن وارڈ میں داخل

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں ایران سے آنے والے نوجوان کو کورونا وائرس کے شک میں آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا ہے ڈیرہ اللہ یار کے نواحی گاؤں جھڈیر شاخ کا رہائشی نوجوان گزشتہ 7سال سے ایران میں مقیم تھا جو کہ گزشتہ روز ایران سے تفتان کے راستے آنے والے زائرین کے قافلے میں پہلے سکھر پہنچا اور بعد ازاں ڈیرہ اللہ یار آیا تو انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر نوجوان کو طبی معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا ہے۔