مری آباد میں پارٹی رہنماء کے گھر پر حملہ قابل مذمت ہے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری،تحصیل دالبندین کے لیبر سیکرٹری نصیر احمد ریکی سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات اسد سفیر شاہوانی اور ضلعی کونسلرسراج احمد لہڑی نے گذشتہ روز علمدار روڈ مری آباد میں رات کے اندھیرے میں نامعلوم افراد کی جانب سے پارٹی کے بزرگ رہنماء کیپٹن محمد علی ہزاد کے گھر کے دروازے کو جلانے والے واقعے کے خلاف پارٹی رہنماء کے گھر جاکر اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔



نصیرآباد ڈویژن کے عوام منتخب نمائندوں سے مایوس ہوچکے ہیں،راحب بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ اللہ یار: چیئرمین ہیومن رائٹس بلوچستان بار کونسل راحب خان بلیدی نے کہا ہے کہ نصیرآباد ڈویژن کے عوام منتخب نمائندوں سے مایوس ہوچکے ہیں عوام نے بنیادی مسائل کے حل کے لیے اپنی امیدیں اعلی عدلیہ سے وابستہ کر لی ہیں نہری نظام کو بری طرح تباہ کرکے گرین بیلٹ کو بنجر بنانے کی سازش کی گئی ماضی کا گرین بیلٹ حالیہ ادوار میں گرین کے بجائے صرف بیلٹ ہی رہ گیا ہے۔



دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت

| وقتِ اشاعت :  


 لندن: برطانوی عدالت نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم محمد بن راشد المکتوم کو اپنی اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین کو ڈرانے دھمکانے اور اپنی دو بیٹیوں کو اغوا کرانے کا قصور وار ٹھہرایا ہے۔



ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی سیاست اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے، پی ٹی آئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ریجن کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی سیاست اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے،اقتدار میں ہوتے ہوئے جس طرح انہوں نے عوام کی خدمت کی ہے۔



کوئٹہ میٹروپولیٹن نے متعدد ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے ٹاور سیل کر دئیے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل کے ہدایات کے مطابق گزشتہ روزمیونسپل مجسٹریٹ عبدالباسط بزدار نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے حدود میں غیر قانونی اور بغیر میٹروپولیٹن این او سی کے نصب متعدد ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے ٹاور سیل کر دئیے۔