چینی ماہرین کا بلوچستان میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور فیلڈ سروے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چین کے ٹڈی دل پر قابو پانے کے ماہرین کے ایک گروپ نے ٹڈی دل سے متاثرہ صوبہ بلوچستان کے علاقے چلغازی کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سے بات چیت کی۔گوادر پرو ایپ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں چینی قونصل جنرل لی بیجیان، نائب قونصل لن من اور تیسرے سیکرٹری ژانگ لن نے اجلاس میں شرکت کی۔



بلوچستان میں پائیدار امن کیلئے پالیسیاں تبدیل کی جائیں، مہیم خان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سابق سینیٹروسیاسی رہنماء مہیم خان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ مذاکرات کے ٹیبل پر بیٹھ کر ہی حل کیا جاسکتا ہے، بلوچ قیادت نے شروع ہی دن سے جنگی پالیسیوں کی ہے،آج پوری دنیا امن کا مطالبہ کررہی ہے، امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہمارے بہتر مفاد ہے، دنیا کے قیمتی معدنیات بلوچستان سے نکلنے کے باوجود یہاں کے لوگ اور صوبے پسماندہ ہے۔



افغان امن معاہدہ افغانستان میں امن و ترقی کیلئے اہم ہوگا،مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع ضلعی امیر مولانا فیض اللہ سابق وفاقی وزیر مولانا امیرزمان اور دیگر نے مدرسہ ناصر العلوم کے سالانہ جلسہ دستاربندی سے خطاب کیا صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا کہ مدارس اسلامیہ ہرقسم کے منفی پروپیگنڈوں سے بے نیاز ہوکر علم کی شمعیں روشن کرتے رہیں مدارس کے پرامن ہونے کی ہرحکومت نے اعتراف کیا ہے۔



پنجاب یونیورسٹی،بلوچ و پشتون طلباء پر قابل مذمت ہے , بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ آج پنجاب یونیورسٹی لاہور میں دہشت گرد تنظیم اسلامی جمیعت طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کی ملی بھگت کے ساتھ نہتے بلوچ و پشتون طلبا پر حملہ کر دیا جس میں کئی طلبا شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس نے یونیورسٹی ہاسٹل پہ چھاپہ مار کر کئی بلوچ و پشتون طلبا کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔



نال، سکولوں میں ٹیچروں کی عدم تعیناتی نوجوانوں کا گریشہ سے خضدار تک لانگ مارچ

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: تحصیل نال کے مختلف ہائی،مڈل اور پرائمری سکولوں میں ٹیچروں کی عدم تعیناتی کے خلاف،نال کے نوجوانوں کو گریشہ سے خضدار تک اسی کلومیٹرطویل پیدل لانگ مارچ،لانگ مارچ کے شرکاء خضدار پریس کلب پہنچ کر اپنی مدعا بیان کی،وزیر اعلیٰ بلوچستان،وزیر تعلیم،سیکرٹری تعلیم سے نال کے تمام سکولوں میں ٹیچروں کی کمی پورا کرنے،سکولوں کی بلڈنگ تعمیر کرنے اور سائنس کا سامان دینے کا مطالبہ۔



گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ کا سلسلہ جاری ماہی گیر نان شبینہ کے محتاج،روزگار کو تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: غیرقانونی ٹرالرنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ غیر قانونی ٹرالرنگ کی وجہ سے ماہی گیر نان شبینہ کا متحاج بن گئے ہیں۔ محکمہ فشر یز ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ ماہی گیروں کے نام پر چند لوگ متحرک ہیں لیکن وہ ماہی گیر بنیادی سہو لیات سے محروم ہیں۔ ماہی گیروں کا نام استعمال کرکے مخصوص مفادات حاصل کئے جارہے ہیں۔



سمیع مینگل کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے، سیاسی جماعتوں نے قومی شاہراہ پر دھرنے کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی: منشیات فروشوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے پاداش میں قتل ہونے والے نوجوان سمیع مینگل کے قتل کے خلاف آل پارٹیز،زمیندار ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کے زیر اہتمام میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔



صحافیوں کے تحفظ اور آزادی کیلئے علیحدہ قانون سازی کی جائے، سی پی این ای

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: صحافیوں اور دیگر میڈیا پروفیشنلز کے لئے آزادی اظہار، تحفظ اور آزادی سے متعلق کابینہ سے حالیہ منظور شدہ بل پر کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے۔



کورونا وائرس،بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے 15مارچ تک بند،میٹرک کے امتحانات ملتوی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ ثانوی تعلیم کے ایک اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی منظوری اسکول کے بچوں کو کروناوائرس سے بچاؤ کے پیش نظر صوبہ بلو چستان کے تمام سرکاری پرائیوٹ اسکولز اور مدارس 15مارچ 2020تک بند رہیں گے۔