ڈیرہ مرادجمالی : رکن قومی اسمبلی و جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیرمولاناعبدالواسع نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کے وزیر نے اب چرس ہیروئن افیون کی فیکٹریاں بنانے کا اعلان کرکے عالمی دنیامیں ملک کو بدنام کردیا،نیازی حکومت نے غریب عوام سے جینے کاحق بھی چھین لیا مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔
کوئٹہ : بی ایس او (پجار) کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او وہ واحد طلباء تنظیم ہے جس نے روز اول سے لے آکر آج تک طلباء میں شعور پیدا کیا ہے نوجوانوں کو سیاسی حوالے سے تیار کیا ہے تاکہ ہر طالبعلم معاشرے میں موجود ہر ظلم و نا انصافی کا مقابلہ کرسکے سیاسی حوالے سے مضبوط نظریہ صرف اس نوجوان میں ہی ہے جسکی تربیت بلوچستان کی عظیم طلباء تنظیم بی ایس او سے ہوئی ہے۔
کراچی : کونسل آف پاکستان نیوزپیپرایڈیٹرز (سی پی این ای) نے کہا ہے کہ مختلف حکومتی ادوار میں محض چند بڑے میڈیا گروپس کو نوازا جاتا رہا ہے جبکہ مقامی و علاقائی اخبارات کومکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد بڑی تعداد بازیابی ہماری کامیابی ہے ماؤں بہنوں کے آنسو پونچھ رہے ہیں۔
کوئٹہ: سو ئی سدر ن گیس کمپنی کی جا نب سے غیر معیا ری گیس سپلا ئی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، گزشتہ کئی ماہ سے گیس بغیر کیمیکل مکس کئے فراہم کی جارہی ہے ذرائع کے مطابق سو ئی گیس کے کنو ؤں سے جب گیس صا ر فین کے استعما ل کیلئے سپلا ئی کی جا تی ہے تو اس میں کا ربن، سلفر پر مشتمل آئل ملا یا جا تا ہے جو ایک قطرہ فی سیکنڈ کی رفتار سے فراہم کی جانے والی گیس میں شامل ہوتا ہے۔
کوئٹہ : وادی کوئٹہ سمیت مستونگ،قلات اورنوکنڈی میں کل سے بارش کا امکان محکمہ موسمیات کے مطابق قلات اورزیارت میں آج بھی مطلع صاف رہنے اورموسم شدید سردرہنے کا امکان قلات میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی4ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا گیا اور قلات،زیارت سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں مطلع صاف موسم خشک اورسرد رہے گا۔