2020عمران خان سے نجات کا سال ہوگا، دھرنا نتائج جلد سامنے آئینگے،غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ 2020عمران خان کی تبدیلی کا سال ہے آزادی مارچ سے جو کچھ حاصل کیا اسکے نتائج کچھ عرصے میں سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔



تیل قیمتوں میں اضافے کیخلاف ایران میں احتجاج،پاسداران انقلاب کا دفتر نذر آتش،جھڑپوں میں 9افرادہلاک

| وقتِ اشاعت :  


تہران : ایران میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں جاری احتجاج کے دوران پاسداران انقلاب کے زیرانتظام بسیج فورس کے صدر دفتر کو آگ لگا دی پر تشدد مظاہروں کے دوران پولیس آفیسر سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ حکام نے پرتشدد مظاہروں کے بعد انٹرنیٹ تک شہریوں کی رسائی محدود کر دی ہے۔



ایرانی تیل پر پابندی کیخلاف سیاسی جماعتوں و نوجوانوں کا احتجاج کا اعلان، لانگ مارچ کی دھمکی

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ :  سراوان پریس کلب میں بلوچستان بیروزگار یونین کے پریس کانفرنس سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری چیئرمین منظور بلوچ، میرعبدالغفارمینگل،عبدالمالک شاہوانی، امان اللہ محمدحسنی، نصراللہ رئیسانی، حاجی دلمراد محمدحسنی، عبدالسلام بنگلزئی، ندیم شمس رند، میر عبدالباقی ابابکی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت نے تیل کے کاروبار پر پابندی عائد کر کے ہمیں نان شبینہ کا محتاج بنادیا چھوٹے پیمانے پر اس کاروبار سے وابستہ نوجوانوں سے روزگار چھین کر بڑے سرمایہ داروں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہیں صوبائی حکومت کے ایک فیصلے سیتیل کے کاروبار سے منسلک آج ڈیڈھ لاکھ کے قریب لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں اور انکے گھروں کے چولہے بج گئے ہے۔



جامعہ بلوچستان میں تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا،وائس چانسلر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے اکیڈمک کونسل کا 82واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد انور پانیزئی یونیورسٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں پرووائس چانسلرز، ڈین فیکلٹیز، شعبہ جات کے سربرہاں، ڈائریکٹر کالجز، کنٹرولر امتحانات، جامعہ کے رجسٹرار سمیت کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔



جامعہ بلوچستان ہراسگی سکینڈل کی تحقیقات میں تاخیر باعث حیرت ہے، زبیر بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی آرگنائزر ملک زبیر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے کچھ افراد پہ مشتمل گروہ نے خفیہ کیمروں کے ذریعے، انٹرنی اور کنٹریکٹ بھرتی، لیپ ٹاپ اسکیم، فیل کرنے کے خوف سے، جس طرح طلبا و طالبات کو جنسی ہراساں کیا گیا۔



طلباء کو تحقیق وتخلیق کیلئے فورم مہیا کرنا چاہتے ہیں، ڈاکٹرسیف بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی تربت زون کا آرگنائزنگ باڈی اجلاس نعمان اسلم آرگنائزر آفتاب بلوچ ڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوئے۔بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی تربت زون کا آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر ڈاکٹر سیف بلوچ منعقد ہوا۔اجلاس کے مہمان خاص مرکزی ورکنگ کمیٹی کے ممبر وہاب بلوچ تھے۔



خضدار،امن کے قیام کیلئے ایگل فورس کو اختیارات تغویض کردی گئیں

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قلات رینج خضدار آغا محمد یوسف نے ایگل پولیس اسکواڈ خضدار کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، ایگل فورس اسٹریٹ کرائم،منشیات،ناجائز اسلحہ کی روک تھام کے لئے تشکیل دی گئی ہے جو عوام کے لئے مددگار ہو گا۔



کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، بجلی غائب، مواصلاتی نظام متاثر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا کوئٹہ میں بارش کے بعد بجلی کے دس سے زائد فیڈرز بند ہونے سے شہر کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے بارش کے بعد شہر میں بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا۔